بھارت مذہبی منافرت پھیلانے والے چند ممالک میں شامل

India-Communalنیویارک:   بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں ہندوستان کا چوتھا نمبر ہے۔  بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں شام کا پہلا جب کہ ہندوستان کا چوتھا نمبر ہے۔ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت دنیا بھر میں مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جب کہ اس فہرست میں خانہ جنگی کا شکار ملک شام کا نمبر پہلا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں 2015 میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے گائے ذبح کرنے اورمسلمانوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق زیادہ ترحکومت ہند کی جانب سے عائد پابندیوں کا اثر دیگر مذاہب سے منسلک افراد پر بھی پڑا۔ پیو ریسرچ سیٹر کی جانب سے اس رپورٹ کو عورتوں پر ظلم و ستم، فرقہ وارانہ تشدد، مذہبی منافرقت اور سماج دشمنی جیسے عناصر کو بنیاد بنا کر مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے میں شام سرفہرست، نائیجیریا دوسرے اور عراق تیسرے اور ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *