گوگل کے سی ای او پچائی نے گزشتہ سال ہر مہینے ایک ارب روپے کمائے

Sundar-Pichaiنئی دہلی: گوگل کے ہند نژاد 44سالہ سی ای او سندر پچائی نے گزشتہ سال قریب 200ملین امریکی ڈالر کی تنخواہ اٹھائی ہے۔ ہندوستانی روپے کے لحاظ سے یہ رقم قریب 12.85ارب روپے (20کروڑ ڈالر ) ہوتی ہے، یعنی تقریباً 1300کروڑ روپے ۔ یہ رقم 2015میں انہیں ملی تنخواہ کا تقریباً دو گنا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کمپنی نے ان کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں بڑا انعام دیا ہے۔
سندر پچائی کو گوگل نے اگست 2015میں ای ای و کا عہدہ سونپ دیا تھا، اس کے پہلے تک وہ طویل وقت سے بطور گوگل ملازم کام کر رہے تھے۔ 2016میں انہیں 198.7ملین ڈالر (قریب 12.77ارب روپے) قیمت کی کمپنی کے شیئر ملے جو 2015کے مقابلہ قریب قریب دوگنا ہے۔ وہیں سال 2015میں کمپنی نے 99.8ملین ڈالر (قریب 6.41ارب روپے) کا اسٹاک آپشن دیا تھا۔
گوگل کی کمپسیشن کمیٹی نے اتنی زیادہ تنخواہ سی ای او کے عہدہ پر ان کی ترقی اور کئی پروڈکٹس کی کامیاب لانچنگ کے لئے دی ہے۔ پچائی کی قیادت میں گوگل کو اپنے اہم اشتہاروں اور یو ٹیوب بزنس سے منافع ہوا ہے۔ اس دوران کمپنی نے مشین لرننگ، ہارڈ ویئر اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
2016میں گوگل نے نئے اسمارٹ فون، ورچول ریالٹی ہیڈ سیٹ، راؤٹر اور وائس کنٹرولڈ اسمارٹ اسپیکرس کو بازار میں اتارا۔ ان پروڈکٹس سے کمپنی کو بہت فائدہ ہوا۔ دوسرے زمرے ، مثلاً ہارڈ ویئر اور کلاؤڈ سروسیز وغیرہ سے حالیہ سہ ماہی میں گوگل کی کمائی 3.1بلین ڈالر (قریب 199ارب روپے ) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی یکساں مدت کے مقابلہ ڈیڑھ گنا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *