فرضی پاسپورٹ معاملہ میں انڈرولرڈ ڈون چھوٹا راجن کو 7سال کی سزا

Chota-Rajanنئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے فرضی پاسپورٹ معاملہ میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن سمیت پاسپورٹ آفس کے تین افسران کو سات سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاروں مجرمین پر15000روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ 70سے زائد مقدموں میں ملزم چھوٹا راجن کے خلاف یہ پہلا معاملہ ہے، جس پر کورٹ نے سزا سنائی ہے۔
جانکاری کے مطابق، فرضی پاسپورٹ معاملہ میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آئی پی سی کی دفعہ 420,468,471,120B، پروینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت الزامات طے کئے ہیں۔ سی بی آئی نے اپنی پہلی چارج شیٹ فروری 2016میں کورٹ میں داخل کی تھی۔ اس میں چھوٹا راجن کے ساتھ بنگلور کے تین رٹائرڈ افسروں کو نامزد کیا گیا تھا۔
سی بی آئی کے مطابق، چاروں ملزمین کو دھوکہ ددہی، سازش رچنے اور پریونشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا تھا۔ ستمبر 2003میں موہن کمار کے نام پر بنے فرضی پاسپورٹ اور ٹورسٹ ویزا پر چھوٹا راجن ہندوستان سے آسٹریلیا بھاگ گیا تھا۔ اس کے بعد وہ قریب12سال تک وہیں رہا تھا۔
اکتوبر 2015میں جب چھوٹا راجن آسٹریلیا سے انڈونیشیا پہنچا تو انٹرپول کے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کے بعد اسے بالی میں گرفتار کر کے نومبر 2015میں ہندوستان کے حوالہ کر دیا گیا تھا۔ چھوٹا راجن فی الحال دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہے۔ اس کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے ویڈیو کانفرینسنگ کے ذریعہ سماعت کی جاتی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *