جولائی سے چلیں گی ڈبل ڈیکر اے سی ٹرین، ایل سی ڈی اور وائی فائی بھی ہوگا

Double-Decker-Trainنئی دہلی: انڈین ریلوے جولائی کے مہینے میں بہترین ڈبل ڈیکر اے سی مسافر ایکسپریس (ادے ) لانچ کرنے جا رہا ہے۔ یہ سب سے زیادہ ڈیمانڈ والے ریلوے روٹ پر اوورنائٹ جرنی کے لئے ایک خاص طبقہ کی سروس ہوگی۔ آرامدہ کرسیوں کے ساتھ 120لوگوں کے بیٹھنے لائق ایے سی کوچ میں روزمرہ کا کھانا جیسے چائے و دیگر مشروبات کا بھی معقول انتظام ہوگا۔ اتنا ہی نہیں خاص بات یہ ہے کہ ان کوچوں میں بڑے سائز کی ایل سی ڈی اسکرین بھی ہوگی جو وائی فاءئی اور اسپیکر سسٹم سے لیس ہوگی۔
ریل وزیر نے بتایا کہ ادے ایکسپریس سروس سب سے زیادہ ڈیمانڈ میں رہنے والے ریلوے روٹ دہلی۔لکھنؤ کے لئے ہوگی، جس کا کرایہ معمولی ٹرینوں کے 3اے سی کوچ کے کرائے سے بھی کم ہوگا۔ ڈبل ڈیکر ادے ایکسپریس کی یو ایس پی مسافروں کو 3اے سی سے بھی کم کرائے میں اچھی سے اچھی سہولت مہیا کرانا ہے۔
اس ٹرین کی صلاحیت دوسری ٹرینوں سے 40فیصد تک زیادہ ہوگی، جو مصروف ترین ریلوے لائنوں میں معاون ہوگی۔ یہ ایک اوور نائٹ جرنی کے لئے، اس لئے اس میں سلیپر برتھ نہیں ہوگی، لیکن اس ٹرین میں آرام اور کمفرٹ سے جڑی تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ کوچ کا انٹیرئر کافی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا جائے گا جس میں بایو ٹوائلیٹ جیسے موڈرن سیٹ اپ ہوں گے۔
جہاں تک کیٹرنگ کی بات ہے تو ہر کوچ میں فوڈ وینڈنگ باکس سے تیار گرم کھانا مہیا کرانے کی سہولت ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریل بجٹ 2016-17میں مختص ٹرین کو زیادہ گھنے ریل راستوں پر فی گھنٹے 110کلو میٹر کی رفتار سے چلانے کی امید ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *