کرس گیل کا 10ہزار ی بیٹ ہوگا نیلام

Chris-Gyaleراج کوٹ: ٹی 20کے مایا ناز بلے باز کرس گیل نے جس بلے سے گجرات لائنس کے خلاف صرف 38گیندوں میں 77رن بنائے، جس بلے سے انھوں نے 5چوکے اور 7چھکے لگائے، جس بلے سے گیل نے ٹی 20کرکٹ میں اپنے 10ہزار رن پورے کئے۔اب وہ اس بلے سے نہیں کھلیں گے اور نہ ہی وہ بیٹ کرس گیل اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ کرس گیل نے خود یہ حیران کرنے والا بیان دیا ہے۔
گیل نے کہا کہ اس بلے سے میں نے 10ہزار ٹی 20رن پورے کئے ہیں، اس میں بولی میں لگا سکتا ہوں اور اس سے ملنے والی رقم کو میں چیرٹی میں خرچ کر سکتا ہوں، تو جو بھی اس بلے کا خریدنا چاہتا ہے وہ کرس گیل فاؤنڈیشن سے رابطہ کر سکتا ہے۔
کرس گیل نے ٹی 20میں اپنے 10ہزار رن پورے ہونے پر کہا کہ اس ریکارڈ کو بنانے کے بعد میں بے حد کوش ہوں۔ سیمول بدری نے مجھے بتایا تھا کہ میں دس ہزار رنوں سے صرف تین رن دور ہوں۔ سیمول بدری کی وہ بات میرے ذہن میں گھوم رہی تھی لیکن جب میں نے وہ کارنامہ کر دکھایا تو پھر میں نے خود سے کہا کہ سنو اب برق رفتار بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔میں اپنے اس ریکارڈ کو بنانے کے لئے کافی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا اور سچ کہوں تو میں کافی نروس تھا ۔ آگے بھی میں اسی طرح سے کھیل کر اپنے مداحوں کو خوش کرتا رہوں گا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *