فرضی پاسپورٹ معاملہ میں چھوٹا راجن قصوروار قرار ، 70سے زیادہ کیس میں ہے ملزم

Chota-Rajanنئی دہلی: پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی سی بی آئی عدالت نے فرضی پاسپورٹ معاملہ میں چھوٹاراجن سمیت چار لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اس کیس میں عمر قید کی سزا تک ہو سکتی ہے۔ راجن 70سے زیادہ معاملوں میں ملزم ہے۔ اسے 25اکتوبر 2015میں بالی شہر میں انڈونیشیا کی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ راجیندر سداشیو نکھلجے عرف چھوٹا راجن کا سی بی آئی کے اسپیشل جج ویریندر کمار گوئل نے سزا سنائی۔ اس کیس میں ٹرائل گزشتہ سال اکتوبر میں اور آخری بحث گزشتہ مہینے ہی پوری کر لی گئی تھی۔ سزا پر بحث کل ہوگی۔ اس کیس میں بنگلور کے پاسپورٹ آفس کے 3افسران پر بھی جرم ثابت ہوا ہے۔راجن مرڈر، ہفتہ وصولی، تسکری اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار سمیت 70سے زیادہ معاملوں میں ملزم ہے۔
راجن پر الزام تھا کہ اس نے بنگلور پاسپورٹ آفس کے 3افسران کی مدد سے موہن کمار کے نام سے فرضی پاسپورٹ حاصل کیا۔ رٹائر ہو چکے یہ تینوں افسر جے شری دتا تریہ رہاتے، دیپک نٹور لال شاہ اور للتا لکشمن بھی قصوروار ثابت ہوا ہے۔ بتا دیں کہ راجن کو 25اکتوبر 2015میں بالی شہر میں انڈونیشیا کی پولس نے گرفتار کیا تھا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *