بی سی سی آئی نے نہیں کیا ٹیم کا اعلان، چمپئنس ٹرافی میں کھیلنے پر تذبذب

Team-India'sنئی دہلی: بی سی سی آئی نے یکم جون سے انگلینڈ میں ہونے والی چمپئنس ٹرافی کے لئے آخری تاریخ (25اپریل) گزر جانے کے باوجود ٹیم انڈیا کے 15کھلاڑیوں کے نام تک نہیں بھیجے ہیں۔ ایک افسر نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر آئی سی سی ریوینیو کے بگ تھری ماڈل کو نہیں مانتا تو ہم چمپئنس ٹرافی سے ہٹنے سے بھی نہیں چوکیں گے۔ یہی نہیں گزشتہ خصوصی عام اجلاس(ایس جی ایم) میں طے کیا تھا کہ کارگزار سکریٹری ہونے کے ناطہ اب بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ امیتابھ چودھری بلائیں گے اور منتخب ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے کارگزار صدر سی کے کھنہ کو بھیجا جائے گا۔
امیتابھ اور خزانچی انیرودھ چودھری آج دبئی میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں گئے ہیں ۔ میٹنگ کے فیصلوں اور ان دونوں کے بعد ہی طے ہوگا کہ ٹیم کا انتخاب کب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کیا آئی سی سی میں اتنا دم ہے کہ وہ ہندوستان کی ٹیم کو چمپئنس ٹرافی سے باہر کر سکے؟ یا ہم بعد میں اپنی ٹیم کا اعلان کریں تو وہ منظور نہ کرے؟ خاص بات یہ ہے کہ ابھی تک بی سی سی آئی نے چمپئنس ٹرافی کے لئے ہونے والی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کا نوٹس تک جاری نہیں کیا ہے جبکہ باقی تمام ممالک اپنی ٹیم کا اعلان کر کے اسے آئی سی سی کو بھیج چکے ہیں۔
ضوابط کے مطابق آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹوں سے پہلے اس میں حصہ لینے والے ممالک کو کٹ آف تاریخ سے قبل اپنی 15رکنی ٹیم کے نام بھیجنے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد اس میں کوئی بھی بدلاؤ کے لئے آئی سی سی سے اجازت لینی ہوتی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *