بی سی سی آئی 6 مہینے سے اپنے ہی کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دی

Team-India-Cricketدہلی: بی سی سی آئی نے منافع کی غرض سے آئی سی سی جنگ چھیڑ رکھی ہے، لیکن ہندوستانی کرکٹ کے اس اعلیٰ ادارہ کو اپنے ہی کھلاڑیوں کے حقوق کی فکر نہیں ہے۔ بی سی سی آئی نے گزشتہ 6مہینے سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو تنخواہ تک نہیں دی ہے۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق بی سی سی آئی ، آئی سی سی سے اپنے جھگڑے کے چکر میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کی تنخواہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔کھلاڑیوں کی تنخواہ سے متعلق تمام معاملے عموماً 15سے 30دن کے اندر نمٹانے ہوتے ہیں، لیکن بار یہ مہینوں تک کھنچ چکا ہے۔ٹیم انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ گزشتہ 6مہینے سے بورڈ نے کھلاڑیوں کا بھگتان نہیں کیا ہے۔ عموماً یہ بھگتان 15دن میں ہو جانا چاہئے، لیکن پتہ نہیں کیوں اس بار اتنی تاخیر ہو رہی ہے۔ٹیم انڈیا نے گزشتہ 6مہینے میں ایک کے بعد کئی سیریز وں میں جیت درج کی ہے۔ گھریلو سیزن میں ٹیم انڈیا نے ایک بھی سیریز نہیں گنوائی اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسی دمدار ٹیموں کو ہرایا۔ اس کے بعد بھی کھلاڑیوں کی تنخواہ بورڈ نے اٹکا رکھی ہے۔
غور طلب ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو بورڈ کے نئے گریڈ ضوابط کے مطابق ایک ٹیسٹ میچ کے 15لاکھ روپے ملتے ہیں، جو 15رکنی ٹیم میں ہوں۔ لیکن حتمی 11میں نہیں ہونے پر بھی سات لاکھ روپے ملتے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *