آرمی کینٹین میں نہیں فروخت ہوگا پتنجلی کا آنولہ جوس

Alover-Juiceممبئی: یوگ گرو رام دیو کی پتنجلی آیوروید کے پتنجلی آنولہ جوس کی فروخت پر کینٹین اسٹور ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) نے پابندی لگا دی ہے۔ جانکاری کے مطابق ایک سرکاری لیباریٹری نے اس جوس کو اپنے معیار میں بہتر نہیں پایا تھا۔ اس کے بعد سی ایس ڈی نے اس پروڈکٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔
سی ایس ڈی کی طرف سے 3اپریل 2017کو ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے۔ اس میں تمام ڈیپو کو ہدایت دی گئی ہے کہ موجودہ اسٹاک کے لئے وہ تمام ایک ڈیبٹ نوٹ بنائیں تاکہ اسے لوٹایا جا سکے۔ پتنجلی آیوروید نے شروعات میں جو پروڈکٹ بازار میں اتارے تھے، ان میں آنولہ جوس شامل تھا۔
بازار میں آنولہ جوس کی کامیابی کے دم پر ہی کمپنی نے دو درجن سے زیادہ زمروں میں اپنے پروڈکٹ بازار میں اتارے تھے۔ کمپنی کا دعویٰ تھا کہ ان کا پروڈکٹ دیگر کمپنیوں کے مقابلہ صحت کے لئے اور بہتر تھا۔ اس معاملہ پر دو افسران کا کہنا تھا کہ اس بیچ کا ٹیسٹ کولکاتہ کی سینٹرل فوڈ لیباریٹری میں کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ میں پروڈکٹ کو استعمال کے لئے ٹھیک نہیں پایا گیا ۔ پتنجلی نے آرمی کی تمام کینٹینوں سے آنولہ جوس کو واپس لے لیا ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *