کیجریوال نے آخرکارہارمان لی

Kejriwal-&-Sisodiaحقیقت کا پتہ چلا ہے۔ سچائی یہ ہے کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں اور ہم ان پر خود غوروخوض کر کے اسے دورکرنے کی کوشش کریں گے۔ ” مسٹر کیجریوال نے آج صبح ٹوئٹ کرکے کہا “وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ یہ کرنا ضروری ہے اور ہمیں غور وخوض کرنا ہوگا، بہانے بنانے کا وقت نهيں ہے۔ اب کارروائی کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں پھر سے اپنے کام میں لگ جانا ہو گا۔ ” پارٹی کنوینر نے کہا “ہم وقتا فوقتا پھسلے لیکن اہم بات یہ ہوگی کہ ہم خود کو پہچانیں اور پھر سے کھڑے ہوكر واپسی کریں۔”
وزیر اعلی نے کہا “اس شکست سے ان کی حکومت کے کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پارٹی تبدیلی کے راستے پر آگے بڑھتی رہے گی اور دہلی کے عوام کو وہ سب دینے کی کوشش کرے گی جس کے وہ مستحق ہیں۔” واضح رہے کہ 26 اپریل کو کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کو ملی شکست کے بعد پارٹی میں ہر طرف سے نکتہ چینی ہورہی ہے ۔ کل پارٹی کے اہم لیڈر اور بانی ارکان میں سے ایک کمار وشواس نے گزشتہ سال مرکزی حکومت کی سرجیکل اسٹرائک اور نوٹوں کی منسوخی کے فیصلوں پر پارٹی کے بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا “ہمیں عوام نے شکست دی ہے ای وی ایم نے نہیں۔”
اس سے پہلے بھی پارٹی کے کئی لیڈر انتخابات میں ہوئی شکست پر اپنی ناراضگی ظاہر کر چکے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو صرف 48 سیٹیں ملی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 181 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *