مظاہرہ کر رہے کسانوں کے ہجوم میں گھسا ٹرک، 20افراد ہلاک

Andhra-Pradesh-Truck-Accideآندھرا پردیش میں مظاہرہ کر رہے کسانوں کے درمیان ایک ٹرک کے گھس جانے کی وجہ سے کم سے کم 20لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ آندھرا پردیش پولس نے کہا کہ پولس تھانہ کے سامنے مظاہرہ کر رہے کسانوں کے ایک ہجوم میں تیز رفتار ٹرک گھس گیا۔
آج چتور ضلع میں یرپیڈو پولس اسٹیشن کے سامنے ہوئے اس حادثہ میں کئی دیگر لوگ زخمی ہو ئے ہیں۔ علاقہ میں ریت کی تسکری کو بند کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر منگل پالیم گاؤں کے کسان مظاہرہ کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرک نے سب سے پہلے ایک کار اور بجلی کے کھمبے کو ٹکر ماری اور اس کے بعد بھیڑ میں جا گھسا۔ موقع پر مارے گئے لوگوں میں بیشتر کسان ہیں۔ زخمیوں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
پولس کا کہنا ہے کہ کالا ہستی سے تروپتی جا رہے ٹرک کے ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ لیکن مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر کرایا گیا ہے۔ چتور کے پولس چیف جی سری نواس نے کہا کہ حادثہ کی تفتیش کے احکامات دے دئے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے حادثہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو 5-5لاکھ روپے کی اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ سازش کا الزام لگائے جانے پر صوبائی ٹرانسپور کے وزیر اچھن نائیڈو نے کہا کہ حادثہ کی وجوہات کی تفتیش کے احکامات دے دئے گئے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *