کپل شرما اور سنیل گروور کا جھگڑا

damiکپل شرما ان دنوں اپنے ہی شو کے ایک ساتھی سے لڑنے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ میڈیا میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ کپل شرما کا اپنے ہی شو میں ‘گتھی اور ‘ڈاکٹر گلاٹی جیسے کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔اطلاعات کے مطابق کپل نشے میں تھے اور انھوں نے سنیل کو برا بھلا کہا۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ سنیل نے ان کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے کپل شرما نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے کہ لڑائی کی خبر کہاں سے آئی اور اسے ‘پھیلانے کے پیچھے کیا مقصد ہے تاہم پوسٹ میں دونوں کے درمیان ‘تو تو میں میں کی بات تسلیم کی گئی ہے۔

کپل شرما نے لکھا ہے کہ ’میں اچھا وقت گزار رہا تھا کہ سنیل گروور سے لڑائی کی خبریں سنيں۔ یہ خبر کہاں سے آئی؟ اس کے پیچھے کیا مقصد ہے؟ اگر میں فلائٹ میں ان سے لڑا تھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی؟ جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟‘کپل نے مزید لکھاکہ ‘کچھ لوگوں کو اس طرح کی باتوں میں مزا آتا ہے۔ ہم ساتھ کھاتے ہیں ۔ ساتھ گھومتے ہیں۔ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں ۔ خاص طور سے سنیل۔ میں ان سے محبت کرتا ہوں ۔ ان کا احترام کرتا ہوںاور پھر انھوں نے یہ لکھتے ہوئے جھگڑے کی بات قبول کی کہ ‘ہاں میری ان سے تکرار ہوئی تھی لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟
ان کی اس پوسٹ سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ وہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔ کپل نے لکھاہے کہ ‘میں بطور آرٹسٹ اور انسان انھیں بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ لیکن ہر وقت اتنی منفی سوچ کیوں؟
کپل کے مطابق وہ میڈیا کا احترام کرتے ہیں لیکن دوسرے کئی سنگین مسائل ہیں جن پر غور کرنا چاہیے۔انھوں نے سوال اٹھایاکہ ‘کیا میرا اور سنیل کا جھگڑا ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟ ہم اپنے خاندان کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ کئی بار خاندانوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ یہ ہمارا خاندانی معاملہ ہے ۔ ہم اسے نمٹا لیں گے ۔ زیادہ مزے مت لیا کرواور پوسٹ کے آخر میں انھوں نے لکھاہے کہ ‘ٹھیک ہے ٹائپ کرتے کرتے میں تھک گیا ہوں ۔ میں فرنگی کے فائنل شیڈيول کے لیے جا رہا ہوں۔ سوری، پھر سے پروموشن کرنے لگا ۔ آپ سب کی محبت اور نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔مسکراتے رہیے اور ہمیشہ خوش رہیے۔اس سے پہلے بھی کپل اور سنیل گروور کے درمیان ان بن کی خبریں آئیں تھی اور سنیل ان کے شو سے جدا ہوکر اپنا شو کرنے چلے گئے تھے۔ بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی اور سنیل کپل کے ساتھ واپس آئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *