کوہلی عالمی کھیلوں کے ڈونالڈ ٹرمپ ۔آسڑیلیائی میڈیا

damiصدی کے سُپر اسٹار امیتابھ بچن نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے موازنہ کرنے کے لیے آسٹریلیائی میڈیا پر طنز کیا ہے۔ مشہور اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے کوہلی کا موازنہ ٹرمپ سے کیا تھا۔ اس نے لکھا تھا ، ’کوہلی عالمی کھیلوںکے ڈونالڈ ٹرمپ بن گئے ہیں۔‘ اس پر سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیا، ’آسٹریلیائی میڈیا نے وراٹ کو کھیلوںکو ڈونالڈ ٹرمپ بتایا ہے۔ آسٹریلیائی میڈیا کا یہ تسلیم کرنے کے لیے شکریہ کہ وہ فاتح ہیں اور صدر ہیں۔‘
کوہلی نے رانچی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیائی کھلاڑیوںپر ہندوستانی ٹیم کے فزیو پیٹرک فرہارٹ پر دباؤ بنانے کا الزام لگایا تھا۔ آسڑیلیائی اخبار’دی ٹیلی گراف ‘ نے وراٹ کوہلی کے ذریعہ آسٹریلیائی کیپٹن اسٹیو اسمتھ پر ان کی چوٹ کا جھوٹا مذاق اڑانے کے الزام میں آڑے ہاتھوںلیا تھا۔رانچی ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد وراٹ نے میڈیا میں بیان دیا تھاکہ اسٹیو اسمتھ نے ان کے آؤٹ ہونے پر اپنے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کی چوٹ کا مذاق اڑایا تھا۔ بعدمیںاسٹیو اسمتھ سے جب اس بارے میںسوال کیا گیا تو انھوںنے کہا کہ انھیںبالکل بھی نہیںپتہ کہ وراٹ کس بارے میںبول رہے تھے۔
انھوںنے (اسمتھ)نے وراٹ کی چوٹ کا کوئی مذاق نہیںاڑایا۔ وراٹ کے اس جھوٹے الزام سے انھیں(اسمتھ کو) مایوسی ہوئی ہے۔ اس کے بعد جب میڈیا نے جانچ کی تو ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوا کہ وراٹ کے آؤٹ ہونے کے دوران اسمتھ کے کندھے پر ان کاہاتھ نہیںتھا بلکہ ان کے ساتھی کھلاڑی کا ہاتھ تھا،جو وراٹ کا وکٹ گرنے کے دوران بغیر کسی پلان کے آگیا۔ وراٹ نے اسی فوٹیج پر اسمتھ کے ذریعہ اپنی چوٹ کا مذاق مان لیا۔ سوشل میڈیا میںیہ تصویریںاسی جھوٹے فیکٹ کے ساتھ وائرل ہورہی تھیں جیسے اسمتھ، وراٹ کی کندھے میںلگی چوٹ کا مذاق بنا رہے ہوں۔ البتہ ہندوستان کی پاری میںگلین میکسویل نے فیلڈنگ کے دوران وراٹ کی چوٹ کا مذاق ضرور اڑایا تھا۔
شان ٹیٹ کو ملی ہندوستانی شہریت
آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز شان ٹیٹ کو 19 مارچ کو ہندوستانی شہریت مل گئی۔ شان ٹیٹ نے ہندوستانی شہریت ملنے کی جانکاری سوشل میڈیاکے ذریعہ شیئر کی ہے۔واضح ہوکہ سال 2011 میں شان ٹیٹ نے ٹیسٹ کرکٹ اور وَن ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا اور اب وہ صرف ٹی 20- کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔ شان ٹیٹ کو ہندوستان بہت پسند ہے اور وہ یہیںپر سکونت اختیار کرنا چاہتے تھے۔ سال 2014 میںہند نژاد ماڈل ماشوم سنگھا سے انھوںنے شادی رچائی تھی۔
شان ٹیٹ اپنی تیز گیند بازی کے لیے پوری دنیا میںمشہور ہیں۔ سال 2010 میںانھوںنے انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میںدوسری سب سے تیز 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ شان نے وَن ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں 35 میچوں میں62 وکٹ اپنے نام درج کیے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کے 3 مقابلوںمیں5 وکٹ حاصل کیے اور ٹی 20- فارمیٹ میں وہ 171 میچوںمیں 218 وکٹ اپنے نام درج کراچکے ہیں۔
اشون کے سر پر ماریں گے باؤنسر۔اسٹارک
بنگلور میںکھیلی گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میںاشون نے اسٹارک کا وکٹ لے کر اپنی انگلی سے سر کی طرف اشارہ کیا تھا۔ اس ٹیسٹ میںہندوستان نے جیت درج کرکے سیریز میں1-1 سے برابری کر لی تھی۔ اور اب اسٹارک نے اشون کے اسی اشارے کو زبانی جنگ میںتبدیل کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا ڈاٹ کام سے کہا ہے کہ میںاشون کی صلاح ماننے کو تیار ہوں اور اس کے ہیلمٹ پر جہاں بیج لگا ہے،گیند ماروںگا۔
اس تنازع کی شروعات بنگلور ٹیسٹ میںخود اسٹارک نے کی تھی۔ دراصل ابھنو مکندنے ان کے باؤنسر پر چھکا جڑ دیا تھا۔ اس پر اسٹارک نے مکند کو اپنی انگلی سے ماتھے کی طرف اشارہ کیا۔ اور اسی میچ میں اسٹارک کو آؤٹ کرکے اشون نے اپنے ساتھی کھلاڑی کا بدلہ لینے کے لیے وہی جملہ اسٹارک کے ساتھ دوہرایا۔
چوٹ کی وجہ سے بنگلور ٹیسٹ کے بعد اسٹارک وطن واپس لوٹ چکے ہیں، لیکن اشون کے اُس اشارے کو وہ اب تک نہیںبھول پائے ہیں۔ تبی تو انھوںنے کہا ہے کہ اشون آسٹریلیا دورے پر اپنا خیال رکھیں، وہ ان کے سرپر گیند ماریںگے، اس کے لیے اشون تیار رہیں۔
مشیل اسٹارک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سیریز کے شروعاتی پونہ ٹیسٹ میںغیر متوقع ہار کے بعد ٹیم انڈیا ڈر گئی ہے۔ تبھی تو وہ زبانی نوک جھونک کے ذریعہ آسٹریلیا پر دباؤ بنانے کی کوشش میںہے۔ نوجوان آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان میںجھگڑے کی تلاش میںنہیں گئی تھی لیکن پونہ میںڈرامائی نتیجہ کے بعد لگاتار ہماری توہین کی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *