وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گورکھپور میں ایک نوجوان کو کار میں زندہ جلادیا گیا

gorakhpurگورکھپور : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گھر کے علاقہ گورکھپور سے ایک دردناک خبر آئی ہے۔ ضلع کے سہجنوا تھانہ علاقہ کے ایک ٹول پلازہ کے نزدیک کھڑی ایک ماروتی کار میں نامعلوم شخص کو کچھ لوگوں نے ہاتھ پاؤں باندھ کر دن دہاڑے زندہ جلا دیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ موقع پر پولیس افسر ان بھی پہنچ گئے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق ارد گرد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تین افراد دوسرے گاڑی سے وہاں آئے اور کار میں سوار نوجوان کو گاڑی کے اندر باندھ کر زندہ جلا دیا۔ گاڑی میں آگ لگانے کے بعد تینوں فرار ہو گئے۔ تاہم پولیس اسے ایک حادثے مان رہی ہے۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کی کوشش شروع کی تو تقریبا ساڑھے تین گھنٹے بعد کسی راہگیر نے اس کی شناخت گورکھپور شہر کے گھنٹہ گھر کے رہنے والے نتن اگروال کے طور پر کی۔ نتن ایک صرافہ تاجر تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *