سنجے دت کے خلاف غیر ضمانتی ‘وارنٹ

sanjayبالی ووڈ اداکار سنجے دت کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ ممبئی کی اندھیری میٹروپولیٹن کورٹ نے سنجے دت کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان پر فلم ساز شکیل نورانی کو دھمکی دینے کا الزام ہے۔ اندھیری کی عدالت نے سنجے دت کو اس کیس کی سماعت کے لئے تاریخ بھی دی تھی۔ لیکن اس تاریخ پر سنجے دت پیش نہیں ہوئے۔ جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
دراصل، سنجے دت نے 2002 میں تقریبا 50 لاکھ روپے لے کر شکیل نورانی کی فلم ‘جان کی بازی سائن کی تھی۔ سنجے نے فلم کو نامکمل ہی چھوڑ دیا۔ فلم ساز کا الزام ہے کہ فلم ادھوری چھوڑنے کی وجہ سے انہیں 5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں فلم ساز نے جب سنجے سے اس سلسلے میں بات کرنا چاہی تو انہیں سنجے کی جانب سے دھمکی دی گئی۔ شکیل کا الزام ہے کہ انہیں انڈرورلڈ سے بھی دھمکیاں دلوائی گئیں۔
بتا دیں کہ سنجے دت کی زندگی پر ایک فلم بن رہی ہے۔ اس میں رنبیر کپور، سنجے کا رول کر رہے ہیں۔ سنجے دت بھی ‘منا بھائی 2’ میں بھی ایک بار پھر ہنساتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *