آئی پی ایل 10: کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے گجرات لائنز کو دس وکٹوں سے دی شکست

IPLراجكوٹ ۔ کپتان گوتم گمبھیر (ناٹ آووٹ 76) اور كرسلن (ناٹ آووٹ 93) کی زبردست اننگز اور ان کے درمیان 184 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے گجرات لائنز کو آئی پی ایل دس کے مقابلے میں جمعہ کو دس وکٹ سے ہرا دیا۔ کولکتہ نے 14.5 اوور میں ہی بغیر کوئی وکٹ کھوئے 184 رنز بنا کر گجرات کے چار وکٹ پر 183 رن کے اسکور کو 31 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ کولکاتہ کے دونوں اوپنروں نے اپنی ٹیم کے مالک شاہ رخ خان کی موجودگی میں دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان گمبھیر نے 48 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر76 رنز اور آسٹریلیا کے کرسلن نے 41 گیندوں میں چھ چوکے اور آٹھ چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 93 رنز بناکر گجرات کا دم نکال دیا۔ دو بار کی چیمپئن کولکاتہ نے اس طرح ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کی طوفانی شروعات کی۔
اس سے پہلے کپتان سریش رینا کی ناٹ آؤٹ 68 رن کی اننگز اور دنیش کارتک کے دھماکہ خیز 47 رن کے دم پر گجرات لائنز نے چار وکٹ پر 183 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن اسکا بولر دفاع نہیں کر سکے اور ایک بھی وکٹ نہیں لے پائے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی کنٹریکٹ نظام سے باہر کئے گئے بائیں ہاتھ کے بلے باز رینا نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رینا نے کارتک کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے انتہائی قیمتی 87 رن جوڑے۔
آئی پی ایل 10: کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے گجرات لائنز کو دس وکٹوں سے دی شکست
وکٹ کیپر بلے باز کارتک نے صرف 25 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رن بنا ڈالے۔ کارتک اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت تک گجرات کا اسکور 179 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ رینا نے آخری گیند پر چوکا مار کر ٹیم کو 183 تک پہنچا دیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *