ماڈل اور اداکارہ سونیکا چوہان کی سڑک حادثہ میں موت

کلکتہ: ماڈل اور اداکارہ سونیکا چوہان کی آج صبح اس وقت ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی جب وہ اپنے ایک اداکار دوست وکرم چٹرجی کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ان کی کار رشبہاری اوینیو پر ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا ۔ کار ٹکرانے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ مدد کے لئے ،جنھوں نے دونوں

Read more

گوگل کے سی ای او پچائی نے گزشتہ سال ہر مہینے ایک ارب روپے کمائے

نئی دہلی: گوگل کے ہند نژاد 44سالہ سی ای او سندر پچائی نے گزشتہ سال قریب 200ملین امریکی ڈالر کی تنخواہ اٹھائی ہے۔ ہندوستانی روپے کے لحاظ سے یہ رقم قریب 12.85ارب روپے (20کروڑ ڈالر ) ہوتی ہے، یعنی تقریباً 1300کروڑ روپے ۔ یہ رقم 2015میں انہیں ملی تنخواہ کا تقریباً دو گنا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کمپنی نے ان کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں بڑا انعام دیا ہے۔

Read more

تین طلاق کے ایشو پر خود آگے آئے مسلم سماج: نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلم سماج میں تین طلاق کے ایشو پر کہا ہے کہ انہیں اس معاملہ میں ہندوستان کی روایت پر پورا بھروسہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم سماج کے لوگ خود اس لڑائی کے خلاف آگے آئیں اور اس مسئلہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم مودی وسویشور جینتی کے موقع پر وگیان بھون میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

Read more

صدر کا کام اتنا آسان نہیں، جتنا سمجھا تھا: ڈونالڈ ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج صدر بننے کے اپنے شروعاتی 100دنوں کی مدت کار پوری کر لی ہے، لیکن دو دن پہلے دئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے قبول کیا کہ صدر کا عہدہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا انھوں نے سوچا تھا کہ یہ ہوگا۔ رائٹرس کو دئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ صدر بننے سے پہلے انہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ بہت مشکل عہدہ ہے۔ اس عہدہ کے کام کو لے کر وہ حیران ہیں اور خود کو بندھا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔

Read more

فلسطینی بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ

مظلوم فلسطینی قوم کی امداد کی آڑ میں غیرملکی قوتیں نئی فلسطینی نسل کے دماغ اور ان کے افکارو خیالات کو فتح کرکے تحریک آزادی فلسطین کی تابناک تاریخ، صدیوں پر پھیلی تاریخ، تہذیب و تمدن کو مسخ کرنے کی سوچی سمجھی سازشیں کررہی ہیں۔ انہی بھیانک سازشوں میں ایک نصاب تعلیم میں تبدیلی کے ذریعے نئی فلسطینی نسل کو اپنی تہذیب، روایات، تاریخ اور ماضی سے بے بہری بنانے کی عالی سازش بھی شامل ہے۔

Read more

سیاسی پارٹیوں کے بعد عدلیہ اہلکار کا مطالبہ: نواز شریف استعفیٰ دیں

پانامہ معاملہ کے سامنے آنے کے بعد نواز شریف کے لئے اقتدار میں بنے رہنا مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔اب تک پاکستان کی سیاسی پارٹیاں متحد ہوکر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی تھیں لیکن اب اس صف میں وہاں کے وکلا بھی شامل ہوگئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے پرآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے تیرہ مئی کو آل پاکستان وکلاءنمائندہ کنونشن طلب کر لیا۔ ادھر اسلام آباد بار نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر

Read more

بی سی سی آئی 6 مہینے سے اپنے ہی کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دی

دہلی: بی سی سی آئی نے منافع کی غرض سے آئی سی سی جنگ چھیڑ رکھی ہے، لیکن ہندوستانی کرکٹ کے اس اعلیٰ ادارہ کو اپنے ہی کھلاڑیوں کے حقوق کی فکر نہیں ہے۔ بی سی سی آئی نے گزشتہ 6مہینے سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو تنخواہ تک نہیں دی ہے۔

Read more

مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے کے جرم میں اداکارہ پریتی جین کو تین سال کی سزا

ممبئی: ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے ماڈل اور اداکارہ پریتی جین کو فلمساز مدھور بھنڈارکر کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں قصوروار پاتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ پریتی جین کے ساتھ ساتھ عدالت نے دو دیگر لوگوں کو بھی اس کیس میں سزا سنائی ہے، جبکہ دو لوگوں کو بری کر دیا گیا ہے۔

Read more

شمالی کوریا پر شدید تباہی ممکن : ڈونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی زنگ پنگ کی شمالی کوریا سے نمٹنے کے معاملہ میں تعریف کی ہے۔ انھوں نے چینی صدر کو ’ویری گڈ مین‘ کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے رائٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا بحران کا حل سفارتی طور پر کرنا چاہیں گے، لیکن یہ بہت مشکل ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا بحران کو لے کر ایک بڑی جدوجہد ممکن ہے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کم جونگ ان نے نوعمری میں شمالی کوریا کو بڑھایا ہے وہ ان کے لئے کافی مشکل بھرا ہوگا۔ شمالی کوریا بحران پر بات چیت کرنے کے لئے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے والی ہے۔

Read more