دہلی میٹرو اسٹیشن پر عورت نے لگائی پھانسی

Women-Sucide-in-Delhi-Metroنئی دہلی: دہلی کے ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک عورت نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اس واقعہ کی خبر آج صبح ساڑھے آج بجے ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچے سی آئی ایس ایف نے عورت کی لاش نیچے اتاری اور دہلی پولس کو مطلع کیا۔ دہلی پولس  نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جانکاری کے مطابق کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن پر صفائی محکمہ کے ایک ملازم نے افسران کو پلیٹ فارم نمبر 2 کے آخری کنارے پر پانی کی سپلائی کرنے والی ایک پائپ کے پاس ایک عورت کے پھانسی لگائے جانے کی اطلاع دی۔ 28 سال کی عمر کے آس پاس کی نامعلوم عورت نے اپنے دوپٹے سے پھانسی لگائی تھی۔

میٹرو اور سی آئی ایس ایف کے افسر اطلاع ملنے کے بعد فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ عورت نے کب اور کیسے خود کشی کی۔ اس کے بعد میٹرو انتظامیہ نے دہلی پولس کو مطلع کیا۔ پولس میٹرو اسٹیشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالتے ہوئے اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *