ووڈافون انڈیا اور آئیڈیا سیلولر نے کی پارٹنر شپ

Vodafon-ideaدہلی: کمار منگلم بڑلا کی ملکیت والی ملک کی تیسرے نمبر کی مواصلاتی کمپنی آئیڈیا سیلولر نے ووڈافون انڈیا کے ساتھ پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے آج بتایا کہ اس کے بورڈ نے اس پارٹنرشپ کے معاہدہ پر مہر لگا دی ہے۔ اس کے تحت ووڈافون انڈیا اور اس کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ووڈافون موبائل سروسیز لمیٹڈ اور آدتیہ بڑلا گروپ کے آئیڈیا سیلولر کا ضم ہو جائے گا اور نئی کمپنی بھارتی ایئرٹیل کو پچھاڑ کر ملک کی سب سے بڑی مواصلاتی کمپنی بن جائے گی۔ آج کے اعلان کے مطابق، آئیڈیا اور ووڈافون کے پارٹنرشپ کا عمل آئندہ سال پورا ہو جائے گا۔ نئی کمپنی میں ووڈافون کی حصہ داری 45 فیصد جبکہ آئیڈیا کی 26 فیصدی ہوگی۔ آگے جا کر آدتیہ  بڑلا گروپ اور ووڈافون کا حصہ برابر ہو جائے گا۔ آئیڈیا کا ویلیویشن 72لاکھ دو ہزار کروڑ روپے کا لگایا گیا ہے۔ فائلنگ کےمطابق اے بی گروپ کے پاس 130 روے فی شیئر کی شرح سے کمپنی کے 9.5 فیصد خریدنے کا اختیار ہوگا۔ اس اعلان کے بعد آئیڈیا کے شیئروں میں 2.5 فیصد کا اچھال آگیا ہے۔

بروکریج کمپنی سی ایل اے ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق،  نئی کمپنی کا ریوینیو 80000 کروڑ سے بھی زیادہ کا ہوگا جو ملک کی مواصلاتی انڈسٹری کے کل ریوینیو کا 43 فیصد ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی نئی کمپنی کے پاس ہندوستانی بازار کے کل 40 فیصد موبائل سبسکرائبر ہوں گے ۔ اتنا ہی نہیں کل مختص اسپیکٹرم کا 25 فیصد حصہ اکیلے اسی کمپنی کے پاس ہوگا۔ ایسی صورتمیں اسے 1 فیصد اسپیکٹرم بچانا ہوگا تاکہ اس کی حد سے جڑے ضوابط کی تعمیل ہو سکے۔

پارٹنرشپ میں ووڈافون اور آئیڈیا کے تمام شیئروں کا ضم ہوگا، صرف انڈس ٹاورس میں فوڈافون کے 42 فیصد شیئروں کو چھوڑکر۔آئیڈیا کے نئے شیئروں کو ووڈافون میں جاری کرنے کے ساتھ پارٹنرشپ نافذ ہو جائے گی اور ووڈافون انڈیا اپنی پیرنٹ کمپنی سے الگ ہو جائے گا۔ ملک کی ٹیلی کام مارکیٹ میں گزشتہ سال آئی کمپنی ریلائنس جیو بڑی تیزی سے پائوں جما رہی ہے۔ کمپنی نے پہلے ویلکم آفر اور پھر ہیپی نیو ایئر آفر کے تحت فری وائس اور ڈیٹا سروسیز دے کر بڑے پیمانے پر صارفین کو جوڑنے میں کامیاب رہی ہ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *