وینا ملک نے اپنے شوہر سے لیا طلاق

Veena-Malikنئی دہلی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد کھتک سے ’خلاء’ یعنی طلاق لے لیا ہے۔ اسلامی قوانین کے مطابق عورت جب خود طلاق چاہتی ہے تو اسے خلاء کے لئے درخواست کرنی پڑتی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وینا ملک کے وکیل علی احمد نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وینا کے خلاء کے لئے درخواست کرنے کے بعد اس سال 31 جنوری کو ہی مقامی فیملی کورٹ نے اس بارے میں حکم دے دیا ہے۔ حالانکہ انھوں نے اس بارے میں کوئی اور جانکاری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وینا اور اسد کی شادی 25 دسمبر، 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے اس شادی سے دو بچے بھی ہیں۔ میڈیا میں چھپی خبروں کے مطابق وینا فلمی کریئر میں واپس جانا چاہتی تھیں، جس کو لے کر ان کی اپنے سسرال والوں سے بات چیت نہیں بن رہی تھی۔ اس بارے میں وینا اور اسد نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔

وینا ملک نے دبئی میں صنعت کار اسد بشیر خان کھتک سے شادی کی تھی۔ اسد بشیر کا کاروبار دبئی کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی ہے اور وہ وینا کے والد کے دوست کے بیٹے ہیں۔ ہندوستانی انٹرٹنمنٹ چینل کلرس کے ریالٹی شو بگ باس کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لینے کے بعد وینا ملک ہندوستان میں بھی کافی مقبول ہوئی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *