ٹیم انڈیا ہوئی 189 رن پر آل آئوٹ ، لیون نے 8 کے آٹھ شکار

Lyoneبنگلور : بارڈر گاوسکر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو پہلی اننگز میں 189 رنوں کے معمولی اسکور پر سمیٹنے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں زبردست شروعات کی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم نے بنا کسی نقصان کے 40رن بنا لئے ہیں۔ اسٹمپ کے وقت دونوں سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر 23 اور میٹ رینشا 15 رن بنا کر کریز پر تھے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں اب تک 16 اوور کھیلے ہیں۔ اس دوران بھارت نے اپنے چار گیند بازوں کو لگایا، لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی۔
جبکہ ناتھن لیون نے پچاس رن پر 8 وکٹ لے کر اپنی گیند بازی سے بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ایک طرف بلا پکڑے لوکیش راہل 90 رن بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ وہ 9ویں وکٹ کی شکل میں آئوٹ ہوئے۔ انہیں رینشا نے لیون کی گیند پر کیچ لیا۔ایشانت شرما کو صفر پر آئوٹ کر کے لیون نے ٹیم انڈیا کو آخری جھٹکا دیا۔ اس سے پہلے چائے وقفہ کے عین بعد ہندوستان کو چھٹا جھٹکا لگا، جب آر اشون کو سات رنوں پر لیون نے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیش کرایا۔
آسٹریلیا کے خلاف بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کی خراب شروعات ہوئی۔ 11 رن کے معمولی اسکور پر سلامی بلے باز ابھینو موکوند بنا کھاتہ کھولے مشیل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے موکوند کو 56 ٹیسٹ بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ اس ٹیسٹ میں ابھینو موکوند اور کرون نائر کو موقع دیا گیا۔ مرلی وجے اور جینت یادو اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی بدلائو نہیں کیا ہے۔ بارڈر ، گاوسکر سیریز میں صفر ایک سے پچھڑ ٹیم انڈیا کے لئے اس ٹیسٹ میں واپسی کا موقع ہے۔ یہاں انڈیا ، آسٹریلیا اب تک پانچ بار بھڑ چکے ہیں۔ جن میں سے ہندوستان کو ایک ہی بار جیت ملی ہے۔ جبکہ آسٹریلیا نے دو بار بازی ماری ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *