رام گوپال ورما کا 236 سیٹوں کا دعویٰ، بی جے پی نے بھی کہا دو تہائی اکثریت ملے گی

Ram-Gopal-Vermaدہلی؍لکھنؤ: پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول آ گئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے۔ مائی ایکسس انڈیا کے ایگزٹ پول میں بی جے پی اتر پردیش، گووا  اور اتراکھنڈ میں جیتتی نظر آ رہی ہے، وہیں پنجاب اور منی پور میں کانگریس اقتدار میں آ سکتی ہے۔

ایگزٹ پول کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے  بیان سامنے آئے ہیں۔ اتر پردیش میں بی جے پی کو سبقت ملنے کے اندازہ کے درمیان اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بی بی سی سے بات چیت میں اشارہ دیا ہے کہ اگر نتائج کے ضرورت پڑی تو وہ بی ایس پی کے ساتھ بھی اتحاد کر سکتے ہیں۔ حالانکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 11 مارچ کے انتخابی نتائج ان کے حق میں آئیں گے۔

ایگزٹ پول کے بعد آج سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ سرکار بنائئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس جانکاری ہے کہ نیوز چینلوں نے  بی جے پی کے دبائو میں آ کر اصلی ایگزٹ پول کو بدلا ہے۔ سماجوادی لیڈر رام گوپال یادو نے سماجوادی پارٹی کو 236 سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی جیت کے بعد سیفئی میں ہولی منائے گی۔ وہیں سماجوادی پارٹی کی ہی لیڈر جوہی سنگھ نے بھی کہا ہے کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ ہماری پارٹی مکمل اکثریت کے ساتھ انتخاب جیتے گی۔ ہم ایگزٹ پول پر یقین نہیں کرتے۔ ادھر مرکزی وزیر اننت کمار نے کہا ہے کہ جو ایگزٹ پول آئے ہیں، اس سے صاف ہے کہ عوام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یقین کرتے ہیں۔ ایک لہر ہے ملک کے، یہ ایگزٹ پول میں صاف نظر آ رہا ہے۔

اھدر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھی ایگزٹ پول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزٹ پول سے صاف ہے کہ مودی جی میں لوگوں کو ابھی بھی بھروسہ ہے، مودی جی کی قیادت لوگوں کو متاثر کئے ہوئے ہیں۔ عوام کو مودی اور حکومت اور پارٹی کی پالیسیوں میں یقین ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *