رام گوپال ورما کے خلاف پولس میں شکایت، سنی لیونی کو لے کر کیا تھا ٹویٹ

Ramgopal-Vermaممبئی: فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما ویسے تو اپنے سینس آف ہیومر کے لئے جاتے ہیں لیکن اس بار ان کا ٹویٹ ان پر  بھاری پڑ گیا ہے۔ ورما کے ایک ٹویٹ سے کچھ خواتین بے حد ناراض ہوئی ہیں اور اسی کڑی میں خواتین کی توہین کرنے کے الزام میں ان پر پولس میں شکایت کی گئی ہے۔

رام گوپال ورما نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایک کے بعد ایک ایسے کئی متنازعہ ٹویٹس کئے۔ جن ٹویٹس پر تمام وبال ہوا ہے ان میں انھوں نے لکھا ہے کہ میں ایسی دعا کرتا ہوں کہ تمام خواتین مردوں کو اتنی خوشیں دیں جتنی سنی لیونی نے دی ہیں۔ بین الاقوامی یوم خواتین 8 مارچ کے موقع پر کئے گئے اس ٹویٹ کے خلاف گووا کی سماجی کارکن وشاکھا بھانبرے نے ورما پر شکایت درج کرائی ہے۔

 

ادھر جب ورما کے ٹویٹ پر وبال بڑھا تو انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ کچھ ناخواندہ لوگ ان کی باتوں کو سمجھ ہی نہیں رہے ہیں۔ بہر حال رام گوپال ورما نے یوم خواتین پر اور بھی کئی ٹویٹ کئے۔ انھوں نے یہ  بھی لکھا کہ خواتین کو مردوں کو تھوڑی آزادی دینی چاہئے اور کم سے کم آج کے دن انہیں جھنجلانا یا چیخنا نہیں چاہئے۔

 

ممبئی: فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما ویسے تو اپنے سینس آف ہیومر کے لئے جاتے ہیں لیکن اس بار ان کا ٹویٹ ان پر  بھاری پڑ گیا ہے۔ ورما کے ایک ٹویٹ سے کچھ خواتین بے حد ناراض ہوئی ہیں اور اسی کڑی میں خواتین کی توہین کرنے کے الزام میں ان پر پولس میں شکایت کی گئی ہے۔

رام گوپال ورما نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایک کے بعد ایک ایسے کئی متنازعہ ٹویٹس کئے۔ جن ٹویٹس پر تمام وبال ہوا ہے ان میں انھوں نے لکھا ہے کہ میں ایسی دعا کرتا ہوں کہ تمام خواتین مردوں کو اتنی خوشیں دیں جتنی سنی لیونی نے دی ہیں۔ بین الاقوامی یوم خواتین 8 مارچ کے موقع پر کئے گئے اس ٹویٹ کے خلاف گووا کی سماجی کارکن وشاکھا بھانبرے نے ورما پر شکایت درج کرائی ہے۔

ادھر جب ورما کے ٹویٹ پر وبال بڑھا تو انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ کچھ ناخواندہ لوگ ان کی باتوں کو سمجھ ہی نہیں رہے ہیں۔ بہر حال رام گوپال ورما نے یوم خواتین پر اور بھی کئی ٹویٹ کئے۔ انھوں نے یہ  بھی لکھا کہ خواتین کو مردوں کو تھوڑی آزادی دینی چاہئے اور کم سے کم آج کے دن انہیں جھنجلانا یا چیخنا نہیں چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *