بنگلور میں شمال مشرق کے طالب علم کو مکان مالک نے پیٹا، جوتے چٹوائے

North-east-Studentبنگلور: بنگلور میں زیادہ پانی بہانا شمال مشرق کے طالب علم کو اتنا مہنگا پڑ گیا کہ اسے اس کے مکان مالک نے نہ صرف بے رحمی سے پیٹا بلکہ اپنے جوتے تک چٹوائے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد مکان مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خبروں کے مطابق معاملہ گزشتہ 6 مارچ کا ہے جس کے بعد نارتھ ایسٹ سولیڈیٹری کو اس کی جانکاری ملی۔ 9 مارچ کو پولس نے مکان مالک ہیمنت کمار کو گرفتار کر لیا۔ متاثر طالب علم کی شناخت ارونا چل پردیش کے رہنے والے 20 سالہ طالب علم ہیگیو گنٹے کے طور پر ہوئی ہے۔اس نے الزام لگایا ہے کہ وہ ہولی ماوو میں دو کمرے کے مکان میں رہتا ہے۔ پانی زیادہ بہانے کی بات پر ایک دن مکان مالک ناراض ہو گیا اور اسے پیٹنے لگا۔ اس کے بعد اسے گالیاں دیتے ہوئے جوتے  بھی چٹوائے۔ ہیگیو بنگلور کے کرائسٹ کالج کا طالب علم ہے۔ پورے معاملہ کے  بعد گنٹے کے والد نے 12 مارچ کو ایک تازہ شکایت درج کروائی جس میں انھوں نے الزام لگایا کہ ان کے  بیٹے کو مکان مالک نے 90 منٹ تک پیٹا اور نسلی گالیاں دیتے ہوئے اس کا سامان تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

فی الحال پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ اس درمیان واقعہ کی خبر دہلی تک پہنچ گئی اور مرکزی وزیر داخلہ کرن رججو نے ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ میرا آفس معاملہ کو دیکھ رہا ہے۔ ایک طرف ہم بیرون ممالک میں ہندوستانیوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہمارے ہی ملک میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ پولس کارروائی کر رہی ہے لیکن پورے سماج کو بھی ذمہ داری لینی ہوگی۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ اتنی نفرت اور غصے کی ذہنیت کیوں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *