منی پور میں 22 سیٹوں پر ووٹنگ، 9 بجے تک 21 فیصد ووٹنگ

Manipur-Pollingامفال: حقوق انسانی کی کارکن ایروم شرمیلا منی پور کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ میں وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ کے سامنے یہاں، یہاں 22 اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ سماجی کارکن ایروم شرمیلا پہلی بار انتخابی میدان میں ہیں۔ صبح 9 بجے تک منی پور میں 21 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اسملی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کا فیصد کافی اچھا رہا، پہلے مرحلہ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلہ کے لئے سبھی کی نگاہیں تھائوبل اسمبلی حلقہ پر مرکوز ہیں، جہاں ایروم وزیر اعلیٰ کے خلاف انتخاب لڑ رہی ہیں۔ دوسرے مرحلہ کے انتخاب میں کل 98 امیدوار میدان میں ہیں۔ووٹنگ بدھ کی صبح سات بجے 1151 پولنگ مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے مرکزی حفاظتی دستوں کی 280 کمپنیوں کو بہتر اور شفاف پولنگ کرانے کے لئے تعینات کیا ہے۔ دوسرے مرحلہ کے انتخاب میں بڑے ناموں کا مستقبل طے ہونے والا ہے، اس میں وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ ایم گئی کھنگم ، حقوق انسانی کی کارکن ایروم چانو شرمیلا سمیت کئی دیگر بڑے نام شامل ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *