کپل شرما کو ایک اور جھٹکا،کئی ممبر چھوڑ سکتے ہیں شو

Kapil-Sharma's-Showنئی دہلی: آج کل کپیل شرما کے اچھے دن نہیں چل رہے ہیں۔ سنیل گروور کے ساتھ رہا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ وہیں لگتا ہے کہ کپل نے اپنے اظہار کر کے بھی مصیبت مول لے لی ہے۔ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ کپل کے شو کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سیموس بھی شو چھوڑ سکتی ہیں۔ پریتی اور کپل کا پہلے کئ بار ساتھ نام جوڑا جا چکا ہے۔ پریتی کپل کی دوست اس زمانہ سے تھی جب وہ اتنے بڑی ہستیاں نہیں بنے تھے۔

کپل شرما نے جیسے ہی ٹویٹر پر اظاہر عشق کیا کچھ دیر بعد ہی ان کی ایکس گرل فرینڈ نے ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی۔ پیتی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آل دی بیسٹ کپل۔ اب یہ پریتی ہی جانیں کہ انھوں نے واقعی کپل کو مبارکباد دی ہے یا طنز کسا ہے۔ پریتی اور کپل کی ملاقات کامیڈی سرکس شو کے وقت ہوئی تھی۔ ایسا بھی بتایا جا رہا ہے کہ کپل کے ساتھ پریتی کے رشتوں سے ان  کی ماں خوش نہیں تھیں۔ پریتی کی ماڈرن لائف اسٹائل کپل کی والدہ کو پسند نہیں تھی۔ پریتی ایسا اس وقت کیا جب کپل شرما ٹویٹر پر گنی چترتھ کے ساتھ اپنی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ان سے بہت پیار کرتے ہین ۔ کپل نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ میری بیٹر ہاف ہیں، سچ تو یہ ہے کہ وہ مجھے پورا کرتی ہیں۔ گنی میں تمہیں بہت پیار کرتا ہوں۔ ان کا استقبال کیجئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *