امریکہ میں ایک اور ہندوستانی کا گولی مار کر قتل

India-Americaنیویارک : امریکہ کے کیجنس میں ہندوستانی انجینئر کے قتل سے ہندوستان ابھی تک ابر نہیں پایا تھا کہ ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا خبروں کے مطابق، ہند نژاد ایک کاروبار کی سائوتھ کیرلائنا میں واقع ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز شب کا ہے۔ ہرنیش پٹیل نے رات قریب 11 بجر کر 24 منٹ پر اپنی دوکان بند کی اور گھر کے لئے نکل گئے۔ اس کے بعد 10 منٹ بعد ہی لینکسٹر میں گھر سے کچھ ہی فاصلہ پر کسی نے گولی مار کر ہرنیش کا قتل کر دیا۔
جمعرات کی شب ایک خاتون نے فون پر پولس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ عورت نے پولس کو بتایا کہ اس نے چیخنے اور گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں ہیں۔ پولس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس نے ہرنیش کو ان کے گھر سے کچھ ہی فاصلہ پر مرا ہوا پایا۔ ہرنیش کا قتل کرنے والوں کو پولس ابھی تک تلاش نہیں کر پائی ہے۔ معاملہ کی تفتیش چل رہی ہے۔مقامی میڈیا کے م طابق، ہرنیش کے قتل کو لے کر لیکسٹر کے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ ہرنیش کی دکان شہر کے شیرف دفتر کے پاس ہی تھی۔ ان کے کنبہ میں اب ان کی بیوی اور ایک چھوٹا بچہ ہے۔ ہرنیش کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لوگ ان کی دکان کے باہر غبارے اور پھول چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ان مین ہند نژاد کے لوگوں کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکی بھی شامل ہیں۔ دکان پر ایک پوسٹر بھی لٹکا ہے، جس میں لکھا ہے، پریوار میں ایمر جنسی ہونے کی وجہ سے یہ دکان کچھ دنوں کے لئے ب ند ہے۔ پریشانی کے لئے معذرت ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *