ہند۔پاک محاذ آرائی ایٹمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے: امریکی جنرل

Indian-Pakنئی دہلی: امریکہ کے ایک سرفہرست جنرل نے آج آگاہ کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان روایتی جدوجہد ایٹمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ سینیٹ کی اسلحہ سروس کمیٹی کے سامنے جنرل جوسیف ووٹیل نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی مسلسل برقرار ہے۔ وہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ہیں۔

ووٹیل نے کہا کہ پاکستان پر مبنی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے فقدان کی وجہ سے ہندوستان تشویش میں مبتلا ہے اور اس سال کی شروعات میں اس نے اپنے یہاں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا جواب بھی دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ اس طرح کے حملہ اور ممکنہ ردعمل بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *