فلم ’فقرے ریٹرن‘ کا فرسٹ لک جاری

Fukreyممبئی: 2013 میں آئی مقبول مزاحیہ فلم ’فقرے‘ کا سیکول ’فقرے ریٹرن‘ کی شوٹنگ ختم ہو گئی اور فلم کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس پوسٹر میں کسی بھی اداکار کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ مرگ دیپ سنگھ لامبا کے ذڑیعہ ہدایت کردہ فلم ’فقرے‘ میں علی فضل، منجوت سنگھ ، رچا چڈھا، ورون شرما اور پلکت سمراٹ جیسے چھوٹے ستارے اہم کردار میں تھے۔ ایک بار پھر سے یہ تمام ناظرین کو ہنسانے کے لئے تیار ہے۔ فقرے کی ہی طرح فلم فقرے میں رچا چڈھا ایک بار پھر سے خاتون گینگسٹر کا کردار نبھانے جا رہی ہیں۔ رچا نے ’فقرے‘ میں اونچی شرح سود پر ادھار دینے والی بھولی پنجابن کا کردار نبھایا تھا۔ حالانکہ اس فلم کی کہانی پہلی ’فقرے‘ سے کافی الگ ہے۔ فلم 8 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

چھوٹے اداکاروں کے باوجود فلم باکس آفس اور فلم مبصرین کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ناظرین نے فلم کو کافی پسند کیا تھا۔ فرہان خان اور رتیش سدھوانی کے بینر ایکسل انٹرٹنمنٹ کے تلے  بنی فلم نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا یہ فلم بھی پہلی ’فقرے‘ کی کامیابی کو دہرا پائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *