مشہور مصنف تارک مہتا کا انتقال

Tarek-Mehhtaممبئی: گجرات کے مشہور مصنف اور کالم نگار تارک مہتا کا آن انتقال ہو گیا۔ سب ٹی وی پر نشر ہونے والے شو تارک مہتا کا الٹا چشما کی تخلق ان کے ہی مقبول کالم ’دنیا نے اوندھا چشما ‘ پر ہوئی تھی۔ اس شو نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔

شو کو مسلسل کئی سالوں تک ٹی وی کے ایوارڈس فنکشن میں بہترین کامیڈی شو کا خطاب ملتا رہا ہے۔ 2012 میں شو نے ہزار ایپی سوڈ پورے کئے تھے۔ یہ تارک مہتا کی تصنیف کا ہی کمال تھا کہ گجرات کے پس منظر پر مبنی اس شو سے پورے ہندوستان نے رابطہ کیا۔ شو کے ڈائریکٹر آست مودی نے تارک مہتا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ آست نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی تارک مہتا کے کالم کے مداح تھے اور ان کے ذہن میں ایک دن یوں ہی یہ بات آئی کہ اس پر شو بننا چاہئے۔ وجہ یہ تھی کہ تارک کے اس کالم میں ہمیشہ سماج کے چھوٹے چھوٹے مدعے کی بات ہوتی تھی اور اس پر ردعمل بھی ظاہر کرتے تھے۔
پدم شری اعزاز سے نوازے جا چکے تارک مہتا 88 سال کے تھے۔ ان کے کنبے نے ان کے اعضاء کا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کی یہ آخری خواہش تھی۔ وہ ہمیشہ یہ بات دہراتے تھے کہ جب ان کا انتقال تو وہ ان کے اعضاء کا عطیہ کر دیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *