کسی بھی وقت مارا جا سکتا ہے بغدادی: امریکی وزیر خارجہ

Americanواشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا بیان آیا ہ، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی موت نزدیک آچکی ہے۔ امریکہ حامی سیکورٹی فورسیز شام اور عراق میں جہادیوں کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹیلرسن نے واشنگٹن میں کہا کہ ابو بکر البغدادی کے تمام اہم سپہ سالار مارے جا چکے ہیں، جن میں پیرس اور براسیلس حملوں کے ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف کچھ وقت کی بات رہ گئی ہے جب بغدادی کو مار گرایا جائے گا۔

اس سے قبل خود بغدادی کا بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں خود بغدادی نے کہا تھا کہ اس کے لڑاکے یا تو یہاں سے بھاگ جائیں یا پھر وہ خود کو گولی مارے لے۔ اس ویڈیو کے بعد کئی ملکوں میں یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ ب غدادی جلد ہی مارا جائے گا یا پھر ملک چھوڑ کر کہیں چھپ جائے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *