افغانستان نے دی آئرلینڈ کو شکست

Afghanistan-Teamگریٹر نوئیڈا: کپتان اصغر اسٹینکزئی (101) کی شاندار سنچری کے بعد راشد خان کے 6 وکٹوں کی بدولت افغانستان نے گزشتہ روز دوسرے ونڈے میں آئرلینڈ کو 34 رن سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے سبقت حاصل کر لی ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پتھک اسٹیڈئم میں افغانستان سے ملے 339 رن کے بڑے اسکور کا تعقب کرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم 47.3 اوور میں 304 رن ہی بنا پائی۔ پال اسٹرلننگ (95) نے ایڈ جائس (55) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 113 اور کپتان ولیم پورٹر فیلڈ (45) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 60 رن کی شراکت داری کر کے ٹیم کو شاندار شروعات دلائی، لیکن اس کے بعد کوئی بھی بلے  باز افغانستان کے گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں پایا۔ اسٹرلنگ کو راشد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ انھوں نے اپنی اننگز میں 80 گیندوں کا سامنا کر کے 9 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ اسٹورٹ تھامپسن نے 37 رن کا تعاون دیا۔ افغانستان کی طرف سے راشد کے علاوہ دولت زردار نے تین وکٹ چٹکائے۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلے  باز کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم مقررہ اوور میں 338 رن پر آئوٹ ہو گئی۔ محمد شہزاد (63) اور نوت (25) نے پہلے وکٹ کے لئے 90 رن جوڑ کر ٹیم کو پختہ شروعات دلائی۔ ان کے آئوٹ ہونے کے بعد اصغر نے رحمت شاہ (68) کے ساتھ تیسرے وکٹ لئے 96 رن جوڑ کر اسکور دو سو کے قریب پہنچایا۔ اس شراکت داری کو ڈاکرل نے شاہ کو جائس کے ہاتھوں کیچ کروا کر توڑا۔

حالانکہ اس کے بعد بھی اصغر ایک چھور پر ٹکے رہے۔ انہیں چیس نے ولسن کے ہاتھوں کیچ کروایا تب تک اسکور بورڈ پر 300 رن ہو چکے تھے۔ انھوں نے اپنی پاری میں 90 گیند کھیلی اور چھ چوکے اور اتنے چھکے لگائے۔ شفیع اللہ نے بھی 35 رن کا تعاون دیا۔ آئر لینڈ کی طرف سے اسٹرلننگ نے 6 وکٹ چٹکائے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *