صباقمر:سلمان اور ریتک کے بارے میں ریمارکس محض مذاق

damiپاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سٹارز کے بارے میں ان کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے، وہ ایک پرانا شو ہے جس میں صرف مزاح کے لیے ان سے سوال پوچھے گئے تھے اور ان کا جواب بھی انھوں نے اسی انداز میں دیا تھا اور اس سے ان کا مطلب کسی کی دل آزاری یا تضحیککرنا ہرگز نہیں تھا۔صبا نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹارز اور خاص طور پر سلمان اور ریتک کی وہ بہت بڑی مداح ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود ایک فنکار ہیں اس لیے کسی فنکار کا مذاق نہیں اڑا سکتیں۔

ویڈیو پاکستانی شو ’گڈ مارننگ زندگی‘ سے لی گئی ہے جس میں جب صبا سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں ان بالی ووڈ سٹارز کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا جائے مگر ان کو انکار کرنا پڑے تو وہ کس طرح انکار کریں گی۔
ان اسٹارز میں سلمان خان، ریتک روشن اور عمران ہاشمی کا نام لیا گیا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر سلمان خان کے ساتھ انھیں فلم آفر ہوئی تو وہ کیسے انکار کریں گی تو صبا نے انھیں چھچورا کہا اور عمران ہاشمی کے بارے میں جواب دیتے ہوئے صبا نے کہا کہ انھیں منہ کا کینسر نہیں چاہیے۔
اس وقت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ہندوستانی میڈیا میں بھی صبا کی اس ویڈیو پر خبریں شائع ہو رہی ہیں۔صبا جلدی ہی عرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ کی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں نظر آنے والی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کبھی ان کا سامنا سلمان یا ریتک سے ہوا تو کیا وہ ان کے سامنے اس بات کی صفائی پیش کرنا چاہیں گی تو صبا قمر کا کہنا تھا کہ حالانکہ یہ صرف ایک مذاق تھا اور انھوں نے یہ سب سنجیدگی سے نہیں کہا تھا لیکن پھر بھی وہ اس بات کی معافی منگنا چاہتی ہیں۔صبا کا کہنا تھا انڈین ٹی وی شو کافی وِد کرن میں بھی اسی طرح کی باتیں ہوتی ہیں تو پھر ان کی اس ویڈیو کو اتنا کیوں اچھالا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ اسٹار کی عزت اور ان سے پیار کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرحد کی دونوں جانب لوگوں کے دلوں میں پیار ہے اور فن کا سرحدوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *