بہت نشیب و فراز سے گذرے ہیں شاہد کپور

dami‘جب وی میٹ، ‘کمینے، ‘راجکمار، اور ‘حیدر جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شاہد کپور نے اپنے کریئر میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج کی تاریخ میںا سٹار بننا بہت آسان ہے لیکن سٹار بنے رہنا انتہائی مشکل ہے۔
شاہد کپور نے کہا، ‘آج سوشل میڈیا کی مدد سے کوئی بھی سٹار بن سکتا ہے لیکن ناظرین ایک ہی چیز بار بار دیکھ کر بور جاتے ہیں اس لیے سٹار بنے رہنا انتہائی مشکل ہے اور اسی وجہ سے مختلف کام کرتے رہنا ضروری ہے۔شاہد کپور کے مطابق آج کے دور میں صرف مقبولیت کے پیچھے بھاگنے سے کام نہیں چلتا۔
حال ہی میں باپ بننے والے شاہد کپور کو اب ہر وقت گھر جا کر بیٹی اور بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کی فکر رہتی ہے۔ایک معروف اور مصروف شخصیت ہونے کے سبب شاہد یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بیٹی کو تنہائی میں وقت دینا بہت مشکل ہے۔کمینے اور ‘حیدر کے بعد وشال بھاردواج کے ساتھ ‘رنگون ان کی تیسری فلم ہوگی۔
شاہد کپور نے فلم ’رنگون‘ کے سیٹ پر وشال بھردواج کی جانب سے خود کو نظر انداز کیا گیا محسوس کیا تاہم انھیں اس بات کی شکایت نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک ڈائریکٹر ہونے کے ناطے وہ کئی چیزوں میں الجھے ہوئے تھے۔
وشال بھردواج کے ساتھ اپنی دس سالہ رفاقت کے بارے میں شاہد نے بتایا: ‘کمینے بڑی فلم تھی، میرا اور وشال جی کا اچھا وقت چل رہا تھا تاہم پہلی بار کام کرتے ہوئے ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگا۔
شاہد نے تسلیم کیا كہ ‘کمینے سے ان میں بطور اداکار اعتماد پیدا ہوا۔دوسری عالمی جنگ کے پس منظر پر مبنی فلم ‘رنگون میں شاہد کپور برطانوی انڈین آرمی کے ایک رکن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں کنگنا راناوت اور سیف علی خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کنگنا راناوت کی فلم رنگون میں ان کے ساتھ سیف علی خان اور شاہد کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کنگنا راناوت بھی کمال کی اداکارہ ہیں وہ کب ایکٹنگ کرتی ہیں اور کب سچ بولتی ہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ ویسے ان کی زندگی بھی کسی مصالحے دار فلم سے کم نہیں جس میں رومانس ہے، بریک اپ ہے اور تو اور کلائمکس کے ساتھ ساتھ عدالت کا منظر بھی ہے۔چند روز پہلے انھوں نے انکشاف کیا کہ وہ سنگل نہیں ہیں اور شادی بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کون ‘خوش قسمت ہے اور وہ یہ کارنامہ کب انجام دینے والی ہیں۔
کنگنا جب سے بالی ووڈ میں آئی ہیں کئی اہم شخصیات کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا ہے جن میں آدتیہ پنچولی اور رتک روشن شامل ہیں۔ رتک کے ساتھ ان کی لڑائی تو قانونی نوک جھونک تک پہنچ گئی تھی۔بحر حال کنگنا کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے ان کی ایک ہی شرط ہے کہ ان کا شریکِ حیات بھی رشتے کو پوری ایمانداری سے نبھائے۔ کنگنا نے پروموشن کے دوران بہت اچھی اچھی باتیں کیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ فلم کا پروموشن ہے یا پھر وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *