بالی ووڈ کی فراموش کردہ اداکارائیں

damiبالی ووڈ خوابوں کا ایک نگر ہے جہاں ہر جمعہ کو لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے، ماضی میں اس روز کون کون سی اداکارائیں اور وقت گزرکے ساتھ ساتھ منظرنامے سے غائب بھی ہوگئیں۔ آئیے ایسی ہی چند گمشدہ اداکارائوںکے بارے میں اس بار جائز لیتے ہیں جنہوں نے باکس آفس پر بے مثال کامیابی کا مزہ چکھا لیکن جلد ہی کہیں گم ہو کر رہ گئیں ہیں جس سے نئی نسل ان سے واقف ہی نہیں ہے۔
ممتا کلکرنی
بالی ووڈ کی سیکس بم سمجھی جانے والی ممتا کلکرنی کم عمری میں ہی بالی ووڈ کا حصہ بن گئی تھیں اور سیف علی خان کے مدمقابل فلم ‘عاشق آوارہ سے بہترین آغاز کیا، 1990 کی دہائی میں ممتا چند کامیاب ترین اداکارؤں میں سے ایک سمجھی جاتی تھیں جنھوں نے عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کیا، تاہم پھر وہ کہیں غائب ہوگئیں اور ان کے بارے میں آخری خبر ایک انڈر ورلڈ ڈان سے تعلق کی سامنے آئی۔
منداکنی
نیلی آنکھوں والی حسینہ منداکنی نے ‘رام تیری گنگا میلی کے ساتھ بالی ووڈ میں ہنگامہ خیز انٹری دی اور صف اوّل کی ہیروئین قرار پائیں مگر وہ اپنی افتتاحی فلم جیسی کامیابی دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس کے بعد انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلق نے ان کا ہندی سینما میں کریئر تاریک کر دیا۔
میناکشی شیشادری
بالی ووڈ اداکار میناکشی شیشادری نے سترہ سال کی عمر میں ’مس انڈیا‘ کا اعزاز حاصل کیا اور پھر سبھاش گھئی کی فلم ’ہیرو‘ سے بے پناہ شہرت سمیٹی، ’گھاتک‘ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی اور پھر یہ بھی کسی تاریک کونے میں جاچھپیں۔
عائشہ جھلکا
عائشہ جھلکا، جنھوں نے فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ میں عامر خان اور ’فلم ‘کھلاڑی‘ میں اکشے کمار کے مدّمقابل کام کیا، نے خود کو بالی ووڈ میں منوالیا تھا، تاہم سمیر وسائی سے شادی کے بعد انھوں نے فلمی صنعت کو خیرباد کہہ دیا۔
کمی کاتکر
اپنے زمانے کی پرکشش ترین سمجھی جانے والی کمی کاتکر 80 اور 90 کی دہائی میں بولی وڈ کی سیکس سمبل سمجھی جاتی تھیں، انھوں نے اس وقت کے چند بڑے اسٹارز کے مقابل کردار ادا کئے، جن میں میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں، تاہم کمی نے فلمساز اور فوٹو گرافر شانتو شیروئے سے شادی کے بعد فلمی صنعت سے علیحدگی اختیار کرلی۔
انواگروال
انواگروال فلم ‘عاشقی کی کامیابی کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں، مگر یکے بعد دیگرے فلاپ فلموں نے انہیں زوال کا شکار کر دیا، اور پھر 1999 میں ایک خوفناک حادثے کے بعد وہ مفلوج ہو کر رہ گئیں۔
بھاگیہ شری
بھاگیہ شری نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں بہترین آغاز کیا، مگر پھر جلد ہی ان کی شہرت کا آفتاب فلاپ فلموں کے باعث غروب ہو گیا۔
فرح
اداکار فرح نے 80 اور 90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کیا اور ہندی سینما کے تمام اہم اداکاروں کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کئے، فرح نے دارا سنگھ کے بیٹے وندو دارا سنگھ کے ساتھ شادی کی، مگر پھر دونوں الگ بھی ہوگئے۔
سونم
اداکارہ سونم فلم ’تری دیو‘ سے بالی ووڈ میں دھماکہ خیز انداز میں داخل ہوگئیں، مگر جلد ہی انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کے بعد انھوں نے بالی ووڈ فلمساز راجیو رائے سے شادی کی اور بیرون ملک چلی گئیں۔
سونو والیہ
سابق مس انڈیا سونو والیہ نے ‘خون بھری مانگ میں اپنے بے باک کردار سے شہرت سمیٹی مگر پھر فلاپ فلموں کی قطار ان کے کریئر کو لے ڈوبی۔
صومی علی
بالی ووڈ اداکارہ صومی علی، سلمان خان کی پہلی گرل فرینڈ کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں، نوے کی دہائی کے دوران صومی نے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، مگر سلمان خان سے رشتہ ختم ہونے کے بعد وہ ہندوستان سے باہر چلی گئیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *