شلپا شیٹی بنیں مودی کے سوچھ بھارت مشن کی برانڈ امبیسڈر

Shilpa-Shettyنئی دہلی: مرکزی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کے سوچھ بھارت مشن کے لئے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو برانڈ امبیسڈر بنایا ہے۔ 41 سالہ اداکارہ ٹی وی اور ریڈیو مہم میں سڑکوں پر گندگی پھیلانے والوں کو نصیحتیں دیں گی۔ جلد ہی، ان کی تصویر والے پوسٹر پورے ہندوستان کے مختلف مقامات پر چسپاں کئے جائیں گے۔ وارت شہری ترقیاتی میں جوائنٹ سکریٹری اور سوچھ بھارت مشن (شہر) کے ڈائریکٹر پروین پرکاش نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمارا منشاء مقبول ترین ہستیوں کو شامل کرنے کا ہے۔
شلپا شیٹی کی ایک مہم جلد ہی قومی سطح پر شروع ہوگی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں گندگی اہم مسئلہ ہے، جہاں پر بہت سے لوگ کوڑا پھینکنے کے لئے کوڑے دان کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ مشن کی امبیسڈر کی فہرست میں شامل شلپا نئی شخصیت ہیں، جس میں امیتابھ بچن ، سلمان خان، شنکر مہادیون اور سچن تیندولکر شامل ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *