مہاراشٹر کی جیت کو یو پی میں بھنائے گی بی جے پی، ہر ضلع میں منایا جائے گا جشن

BJPنئی دہلی: اوڈیشہ اور مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں زبردست جیت سے پر جوش بی جے پی اب اسےے یو پی انتخابات کے باقی مراحل میں بھنانے کی کوشش کرے گی۔ پارٹی نے ملک بھر کے تمام اضلاع دفاتر میں 25 فروری کو ’وجے اتسو‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سکریٹری سری کانت شرما نے بتایا کہ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں غیر متوقع کامیابی ملنے کے بعد پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ امت شاہ نے نتائج آنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑناویس اور ریاستی یونٹوں کے صدر رائو صاحب پاٹل دانوے کو فون پر مبارکباد دی دی ہے۔ بی جے پی اب اس زبردست جیت کا فائدہ یو پی کے انتخابات میں اٹھانا چاہتی ہے، جہاں ابھی تین مراحل کے انتخابات ہونے ہیں۔ یو پی میں ابھی پانچویں سے لے کر ساتویں مرحلہ کے انتخابات باقی ہیں، جن میں وسط یو پی کے کچھ اضلاع کے علاوہ اہم طور پر پوروانچل میں ووٹنگ ہونی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *