بی ایم سی انتخابات میں شیو سینا کو 84 اور بی جے پی کو 81 سیٹیں، اودھو ٹھاکرے ناخوش

shiv-senaممبئی : ملک کی سب سے امیر میونسپل باڈی پر شیو سینا کا دبدبہ قائم ہے۔ 227 سیٹوں میں سے 226 سیٹوں کے نتائج آ گئے ہیں۔ 84 سیٹوں کے ساتھ شیو سینا نے ممبئی کے قلعہ کو بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں، بی جے پی کے کھاتے میں 81 سیٹیں آئی ہیں۔ کانگریس کو محض 30 سیٹیں ملی ہیں۔ نتائج کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی ممبئی یونٹ کے صدر سنجے نروپم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی پارٹی کے لیڈر نارائن رانے نے ہار کا ٹھیکرا سنجے نروپم کے سر پھوڑا تھا۔ وہیں، شروعاتی بڑھت پر شیو سینا خیمہ میں جشن کا ماحول تھا لیکن اب بتایا جا تا ہے کہ بی جے پی کے برابر آ جانے سے اودھو ٹھاکرے نتائج سے ناخوش بتائے جا رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *