اپنے ہونٹھوں کی وجہ سے ٹویٹر پر ٹرول ہوئیں عائشہ ٹاکیہ

Ayesha-Takiaممبئی: سوشل میڈیا پر بالی ووڈاداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی تصویر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ٹویٹر اور فیس بک یوزرس عائشہ ٹاکیہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ عائشہ کے ٹرینڈ کرنے کے پیچھے وجہ ان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی وہ تصویر ہے جس میں عائشہ کے ہونٹھ موٹے نظر آ رہے ہیں۔ بیشتر سوشل میڈیا یوزرس کو عائشہ کی یہ نئی تصویر بالکل پسند نہیں آ رہی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا یوزرس کا کہنا ہے کہ عائشہ ٹاکیہ نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے تو کچھ یوزرس یہ صلاح دیتے نظر آ رہے ہیں کہ عائشہ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ وہ اب پہلے جیسی خوبصورت نہیں لگ رہی ہیں۔
دراصل حال ہی میں عائشہ اپنے شوہر فرہان اعظمی کے ساتھ ممبئی کے ایک ریستوراں کے لانچ کے موقع پر پہنچی تھیں۔ اپنی کیوٹنس کے لئے مشہور عائشہ اس تقریب میں کافی بدلی بدلی نظر آ رہی تھیں۔ اسی تقریب پر کچھ لوگوں نے عائشہ کی تصویریں موبائل میں قید کر لیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *