دو سو اکیاون روپے میں اسمارٹ فون دینے والی کمپنی کاڈائریکٹر گرفتار

Ringing-Bellنئی دہلی: 251 روپے میں فریڈم موبائل دینے کا وعدہ کرنے والی کمپنی رنگنگ بیلس کے ڈائریکٹر موہت گوئل کو غازی آباد پولس نے گزشتہ روز حراست میں لے لیا۔ ان پر ایک فرم کے ساتھ موبائل ڈلیوری کو لے کر 16 لاکھ کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ پولس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ غور طلب ہے کہ کمپنی 7 کروڑ فریڈم موبائل بک ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن اب تک ڈلیوری صرف 70 ہزار کی ہوئی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی آن لائن بکنگ بند ہو چکی ہے۔
ڈپٹی ایس پی منیش مشرا نے بتایا کہ جانچ کے لئے موہت گوئل کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی۔ غازی آباد کی فرم ایام انٹرپرائزز نے شکایت میں کہا ہے کہ کمپنی نے نومبر 2015 میں فریڈم 251 کے ڈسٹری بیوشن کے لئے انہیں ایپروچ کیا تھا۔ ایف آئی آر میں ڈیلر نے الزام لگایا کہ ہم نے کئی موقعوں پر آر ٹی جی ایس کے ذریعہ رنگنگ بیلس کو 30 لاکھ روپے دئے لیکن کمپنی کی طرف سے صرف 13 لاکھ کا ہی مال دیا گیا، جو کیش اور سامان ملا کر کل 14 لاکھ کا ہوتا ہے۔فرم کے مالکوں نے کہا کہ بقایا 16 لاکھ مانگنے پر انہیں جان سے مارنے دکی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *