عامر خان بالی ووڈ کےنئےبادشاہ

damiعامر خان کی فلم دنگل بالی وڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے۔گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر 5.5کروڑ ڈالرز سے زائد جمع کئےہیں۔عامر نے اس سنگ ِ میل کو عبور کرنے کی خوشی کا اظہار ٹوئٹرپر کیا۔انہوں نے لکھا کہ میں دنگل کو ملنے والی محبت سے لبریز ہو گیا ہوں۔ میرے لئےیہ اب تک کا سب سے زبردست ردعمل ہے۔میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
دنگل میں مرکزی کردار پر فلم فیئر ایوارڈ جیتنے کو سونے پر سہاگہ قرار دیا۔گزشتہ دہائیوں میں عامر کو ان کی معیاری فلموں کی وجہ سے خوب سراہا گیا ہےاور ان کی فلموں نے شاہ رخ خان کی فلموں سے زیادہ کمائی کی ہے۔ یہاں تک کہ آئی ایم ڈی بی عامر خان کو ان کی فلموں کی کامیابی کے سبب بالی ووڈ کا حاکم مانتا ہے۔
اب 2014 کی ‘’پی کے‘کے بعد ’دنگل‘ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد عامر خان سب کو پچھاڑ کر بالی ووڈ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم دھوم 3 بھی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
بے شک 51 سالہ اداکار نے یہ باربار ثابت کیا ہے کہ وہ شاہ رخ سے زیادہ بڑے اسٹارہیں۔شاہ رخ خان جو بالی ووڈ پر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے بعد سے حکومت کر رہے ہیں، نے 80سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور دنیا کی نصف آبادی انہیں جانتی ہے۔ جبکہ عامر نہ تو بالی ووڈ ایوارڈ تقریبات میں جاتے ہیں نہ ہی کنسرٹ وغیرہ میں پرفارم کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی پچھلی فلمیں باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی ہیں۔ پچھلے سال بطور اداکار ان کے مختلف کرداروں کو تو سراہا گیا لیکن ان کی فلم ڈیئر زندگی اور فین کی کُل آمدن 2.5کروڑ ڈالرز سے بھی کم رہی۔ ان کی آخری سپر ہٹ 2013کی چنئی ایکسپریس تھی۔ تاہم 25جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم رئیس، شاہ رخ خان کیلئے باکس آفس پر کچھ کمال کرنے کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔
عامرخان ایک ایسے بڑے اور منجھے ہوئے اداکار ہیں جنہوں نے ٹی وی اسکرین پر ’اسٹارپلس‘ کے تحت ’ستیہ میو جیتے‘ جیسا مؤثر مفید اور معلوماتی نیز انکشافاتی پروگرام مختصر مدت تک ہی صحیح پیش کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوالیا تھا۔ ان کا یہ پروگرام ایک حقیقی صحافی کے طورپر بھی ان کی زبردست اداکاری کا مظہر ہے اوراس کا جاری نہ رہنا میڈیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *