آٹوڈرائیور کے بیٹے سراج کو سن رائزرس نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا

md-sirajحیدر آباد کے تیز گیند باز 27 سالہ محمد سراج کو مقامی فرنچائزی سن رائزرس حیدرآباد نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ سراج کی بیس پرائز 20 لاکھ روپے تھی۔ حیدرآباد کے لئے گھریلو سیزن میں اچھی کارکردگی کا سراج لیے کو انعام ملا ہے۔ سیاست ہندی ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق سراج حیدرآباد کے ٹولی چوکی اور مہدی پٹنم کے لوگوں کے درمیان ایک معروف کھلاڑی ہیں۔
کھیل کے میدان میں سخت محنت کرنے والے محمد سراج کے والد آٹو ڈرائیور ہیں۔ انہوں نے رنجی سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 41 وکٹ لئے تھے۔ سراج نے بتایا کہ بہت مشکل ڈگر سے گزر کر وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ والد نے کرکٹ کھیلنے کے لئے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی ۔ وہ اس وقت کافی خوش ہوتے تھے ، جب اخبارات میں میرے وکٹ لینے کی خبر پڑھتے تھے۔
آئی پی ایل نیلامی : آٹوڈرائیور کے بیٹے سراج کو سن رائزرس نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا
میں نے ان وکٹوں کو اپنے والدین کے نام کر دیا ہے۔ سراج کی ماں کے مطابق وہ اکثر گلیوں میں کھیلتے رہتا تھا، کئی مرتبہ میں نے اس کو مارا بھی اور کہا کہ اپنے بڑے بھائی کو دیکھو وہ انجینئر ہے۔ سراج اس بات پر متفق تھے کہ انہیں اپنی گیند بازی میں مزید دھار لانی ہے۔ وہ مکمل طور پر آؤٹ سوئنگر ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *