اب ٹرین کے کھانے میں ٹھیکیداری نہیں چلے گی، آئی آر سی ٹی سی کے حوالہ ہوئی کیٹرنگ

نئی دہلی: ٹرینوں میں مسلسل کھانے کی شکایتیں ملنے کے بعد انڈین ریلوے نے اپنی کیٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے کی طرف سے گزشتہ روز جاری کی گئی نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اب تک زونل ریلویز کی طرف سے دئے گئے ٹھیکوں کو ختم کیا جاتا ہے۔ اب بیشتر ٹرینوں میں کھانے کی سہولت آئی آر سی ٹی سی خود دے گا۔ سبھی نئی ٹرینوں میں شارٹ نوٹس پر چلنے والی ٹرینوں میں کیٹرنگ کی ذمہ داری آئی آر سی ٹی سی کے حوالہ ہوگی۔ یعنی اب کسی ٹھیکیدار کی منمانی کی وجہ سے آپ کے کھانے کا ذائقہ خراب نہیں ہوگا۔

Read more

ہم لڑکیوں کے ساتھ ہو رہی دھوکہ بازی کے خلاف ہیں، محبت کے نہیں: یوگی آدتیہ ناتھ

گورکھپور: اپنے متنازعہ بیانوں کے لئے مشہور اور بی جے پی سے پانچ بار ایم پی رہے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہم نوجوان لڑکے لڑکیوں کے درمیان محبت کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اس محبت کا مطلب دھوکہ یا لڑکیوں پر حملہ نہیں ہونا چاہئے۔
لو جہاد پر دئے گئے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے یوگی کہتے ہیں کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ایک اینٹی رومیو

Read more

کل بند رہ سکتے ہیں بینک، بینک یونینوں کا انتباہ

نئی دہلی: سرکاری بینکوں میں کل یعنی 28 فروری کو کام کاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینس (یو ایف بی یو) کی قیادت میں بیشتر بینک یونینوں نے مختلف مطالبات کو لے کر 28 فروری کو ہڑتال پر جانے کا انتباہ دیا ہے۔

Read more

مختار انصاری کو عدالت سے جھٹکا، انتخاب کے لئے ملی پیرول پر روک

نئی دہلی: یو پی میں جاری اسمبلی انتخابات کے درمیان باہوبلی لیڈر مختار انصاری کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے مقامی کورٹ کے اس فیصلہ پر اسٹے لگا دیا ہے جس میں بی ایس پی لیڈر اور قدآور لیڈر مختار انصاری کو چنائو پرچار کرنے کے لئے چار مارچ تک پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Read more

آسکر میں ’لا لا لینڈ‘ کا جلوہ، مون لائٹ نے جیتا بہترین فلم کا ایوارڈ

لا اینجلس:زبردست چکاچوندھ کے ساتھ 89ویں آسکر تقریب کی شروعات ہوئی۔ اسپاٹ لائٹس، ریڈ کارپیٹ اور چمکتے دمکتے اسٹیج پر شروع ہوا ہالی ووڈہ ستاروں کا جلوہ: لا اینجلس کے ڈالبی تھیٹر میں منعقد آسکر تقریب کی شروعات جسٹن ٹمبرلیک نے اپنے گانے’کینٹ اسٹاپ دی فیلنگ‘ سے کی اور ان کی اس دھن پر موجود ستارے تھرکنے لگے۔اس کے بعد اسٹیج سنبھالا شو کے میزبان جمی کیمیل نے۔ میرل اسٹرپ کو ان کے 20ویں نامی نیشن اور فلمی دنیا میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے کھڑے ہو کر اعزاز دیا گیا۔

Read more