اے ٹی ایم سے ایک دن میں نکال سکیں گے 10ہزار روپے

ATMممبئی: اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے ضوابط کو لے کر آر بی آئی نے کل بڑی راحت دی ہے۔آر بی آئی کے نئے فیصلے مطابق اب ایک دن میں دس ہزار روپے تک کیش نکالا جا سکے گا۔اس سے پہلے یہ رقم 4ہزار روپے روزانہ تھی۔ حالانکہ بچت کھاتے سے ہفتے میں صرف 24ہزار روپے نکالنے کا ضابطہ اب بھی برقرار ہے۔
دوسری طرف چالو کھاتے (کرنٹ اکائونٹ) سے پیسے نکالنے کی ہفتہ واری لمٹ بڑھا دی گئی ہے۔ اب ہفتے میں پچاس ہزار روپے کی جگہ ایک لاکھ روپے تک نکالے جا سکتے ہیں۔ اے ٹی ایم اور چالو کھاتوں سے پیسے نکالنے پر لگی لمٹ کے جائزے ک ے بعد آر بی آئی نے یہ فیصلہ گزشتہ روز نافذ کر دیا۔ چالو کھاتوں کے علاوہ اوور ڈرافٹ اور کیش کریڈت کھاتوں سے بھی رقم نکالنے کی حد 50ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے فی ہفتہ کی گئی ہے۔ باقی تمام ضوابط پہلے کی طرح برقرار ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *