شمالی کوریا کے پاس 10ایٹمی بم بنانے کا ہی پلوٹونیم موجود ہے

plllll_11_01_2017سیول : جنوبی کوریا نے گزشتہ بدھ کے دن بتایا کہ شمالی کوریا کے پاس اس وقت دس ایٹمی بم بنانے کا ہی پلوٹونیم موجود ہے۔ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے ہفتے بھر پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا ملک ایک آئی سی بی میزائل کا تجربہ کرنے کے قریب ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ الگ تھلگ پڑ چکا یہ کمیونسٹ ملک امریکہ کو نشانہ بنانے میں اہل ہتھیار سسٹم ڈیولپ کر کے اپنی ایٹمی صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ شمالی کوریا اب تک پانچ ایٹمی تجربے اور کئی میزائل چھوڑ چکا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ مانا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس 2016کے آخر تک 50کلو پلوٹونیم موجود تھا۔ یہ دس ہتھیاروں کے لئے معقول ہے۔ یہ گزشتہ آٹھ سال کے مقابلہ میں 40کلو زیادہ ہے۔
گزشتہ سال جون میں امریکی تھنک ٹھینک انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکورٹی کا اندازہ لگایا تھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی ذخیرے میں 21سے زیادہ بم ہو سکتے ہیں۔ 2014میں 10سے 16ہتھیار ہونے کا اندازہ تھا۔
شمالی کوریا کے لیڈر کم نے نئے سال کے خطبہ میں کہا تھا کہ آئی سی بی ایم کا ڈیولپمنٹ آخری مراحل میں ہے۔ یہ امریکہ تک مار کر سکتی ہے۔ اس کے جواب میں امریکہ کے اگلے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا کہ اسے ایسا کرنے سے روک دیا جائے گا۔
امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ ان کی فوج شمالی کوریا کے آئی سی بی ایم تجربہ پر کڑی نظر رکھ سکتی ہے۔ اسے تب تک مار نہیں گرایا جائے گا جب تک کوئی خطرہ نہ ہو۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *