فی الحال 8 ہفتے تک اور فری رہے گا ڈی این ڈی فلائی اوور

DNDنئی دہلی: دہلی سے نوئیڈا کے درمیان ڈی این ڈی فلائی اوور سے سفر کرنے والوں کے لئے راحت پہنچانے والی خبر ہے۔ فی الحال ان کا سفر فری ہی چلتا رہے گا۔ اس معاملہ میں آج سپریم کورٹ نے سی اے جی کو ٹول کمپنی کے کھاتوں کی جانچ کے لئے دو مہینے کا وقت اور دیا ہے۔ اس درمیان ٹول وصولنے پر لگی روک ہٹانے سے بھی انکار کر دیا ۔
اس معاملہ میں پیر کے دن صبح طویل سماعت ہوئی۔ اس دوران سی اے جی کی جانب سے کورٹ کو بتایا گیا کہ کمپنی سے متعلق رپورٹ تیار نہیں ہوئی۔ اس کے لئے کچھ وقت اور چاہئے۔ پچھلی سنوائی پ ر سپریم کورٹ نے سی اے جی کو کمپنی کے کھاتوں کی جانچ کر کے رپورٹ داخل کرنے کو کہا تھا۔ اس حکم کے تحت سی اے جی کو سپریم کورٹ کو بتانا ہے کہ فلائی اوور بنانے میں کتنا خرچ آیا اور اب تک کمپنی کتنا ٹول وصول چکی ہے۔
کورٹ میں کمپنی کا موقف ہے کہ ان کی طرف سے ابھی تک ٹول پر 1135کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ ان کی کمائی 1103کروڑ روپے ہوئی ہے۔ اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے ٹول کی وصول پر روک لگا دی تھی۔ ہائی کورٹ نے مانا تھا کہ ٹول کمپنی اپنی لاگت سے زیادہ پیسہ کما چکی ہے۔ اس حکم کے خلاف ٹول کمپنی سپریم کورٹ پہنچی ہے۔ کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر پابندی لگانے کے بجائے سی اے جی کو ٹول کمپنی کے کھاتوں کا آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *