کناڈا کے کیوبیک میں نماز کے دوران مسجد میں فائرنگ ،6 لوگ ہلاک

Canada-Firingاوٹاوا: کناڈا کے کیوبیک میں ایک مسجد میں شام کی نماز کے وقت حملہ آوروں نے کھلے عام گولیاں چلائیں۔ اس میں 6لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ 8زخمی ہو گئے۔ عین شاہدین کے مطابق اسلامک کلچرل سینٹر میں 40لوگ موجود تھے۔ اس دوران 3حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ فی الحال پولس نے سینٹر کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی رائٹرس کو مسجد کے صدر محمد یانگوئی نے بتایا اسے تو درندگی ہی کہا جائے گا۔ جب گولی باری ہوئی تو اس وقت میں مسجد میں نہیں تھا۔ میں نے لوگوں کو کئی کالس کئے۔ مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو حملہ کو دہشت گردانہ بتاتے ہوئے مذمت کی ہے۔
پولس کے ترجمان ایٹین ڈوئن کے مطابق اس بات کو نہیں بتایا جا سکتا کہ حملہ آور مسجد میں کیسے گھسے۔ کیوبیک کے پریمئر فلپ کوئلارڈ نے ٹویٹ کیا، ہم بھروسہ دلاتے ہیں کہ کیوبیک کے لوگوں کی سیکورٹی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں زخمی لوگوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہماری پوری ہمدردی ہے۔ ہم تشدد کے خلاف متحد ہو کر لڑکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کیوبیک میں رہنے والے مسلمانوں سے اتحاد قائم رہے گا۔
یاد رہے کہ کناڈا میں گزشتہ کچھ سالوں میں اسلام مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں حجاب پر پابندی کو لے کر بھی سیاسی بحث چل رہی ہے۔ 2013میں یہاں کچھ سالوں میں اسلام مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *