پاسپورٹ بنانے والوں کے لئے حکومت کا تحفہ

passport-1وزرات امورداخلہ نے اعلان کیاکہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے پیدائش کا صداقت نامہ اب ضروری نہیں ہوگا۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے مسٹر آف اسٹیٹ وزارت امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہاکہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے پیدائش کا صداقت نامہ‘ اور تاریخ پیدائش کی تصدیق کے لئے پین کارڈ‘ ڈرائیونگ لائسنس‘ ادھار کارڈ اور میٹرک سرٹیفکٹ کافی ہوگا۔انہوں نے اس بات کابھی اعلان کیا کہ نئے پاسپورٹ درخواست داخل کرنے والے اپنے والدین اور سرپرستوں کے نام کی جگہ ماں یا باپ کسی ایک کا نام درج کریں۔ شادی کے بعد ناگزیروجوہات کی بناء پر علیحدہ ہوکر تنہا زندگی گزارنے والے والدین کو اپنے بچوں کے پاسپورٹ کے حصول میںیہاں آسانی ہوگی۔شادی شدہ جوڑوں کے متعلق انہوں نے بتایاکہ میریج سرٹیفکیٹ کے لئے بھی ہم اسرار نہیں کررہے ہیں۔وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنانے کی غرض سے متعلقہ وزرات کی جانب سے یہ اقدام اٹھائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کوپاسپورٹ فارم داخل کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آسکے۔فارم داخل کرنے کے دوران تاریخ پیدائش کیتصدیق کے لئے ضرورت پڑنے پر آپ مندرجہ بال چیزوں میں کوئی ایک دے سکتے ہیں‘ ٹی سی ‘ میٹرک سرٹیفکیٹ‘ پین کارڈ‘ آدھار کارڈ‘ ای ادھار کارڈ‘ بشمول ڈرائیونگ لائسنس‘ الیکشن فوٹو آئی ٹی کارڈ‘ ایل آئی سی پالیسی بانڈ۔اس کے علاوہ برتھ سرٹیفکیٹ راجسٹرار آف برتھ اینڈ ڈیتھ میونسپل کارپوریشن یاپھر کسی دوسری اتھارٹی جس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے بچے کو1969کے پیدائش اور اموات پر سرٹیفکیٹ جاری کرسکتا ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *