جے للیتا کے وفادار او پنیر سیلوم تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ

damiاو پنیر سیلوم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنی چائے کی دکان سے فرصت نکال کر گریجویشن تک کی تعلیم حاصل کی
تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کے انتقال کے بعد ان کے وفادار کہے جانے والے سینيئر رہنما او پنیر سیلوم نے منگل کی صبح نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔وہ اس سے قبل ریاست کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ انھوں نے ریاست کے 19 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔
جیسے ہی چینئی کے آپولو ہسپتال نے جے للیتا کی وفات کی تصدیق کی، ان کی پارٹی آل انڈیا انّا دڑاوڈ منّیتر کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے رکن اسمبلی نے اتفاق رائے سے پنیر سیلوم کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا۔ پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری پر اتفاق نہیں ہوا ہے اور اس کے بارے میں بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ تاہم بعض حلقوں میں اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ ذمہ داری بھی پنیر سیلوم ہی نبھائیں گے۔پہلی بار پنیرسیلوم نے 2001 اور 2002 کے دوران اس وقت وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا جب قانونی وجوہات پر جے للیتا اس عہدے کی ذمہ داری نہیں پوری سکتی تھیں اور دوسری بار 15-2014 میں انھوں نے یہ ذمہ داری اٹھائی۔
دراصل پنيرسیلوم جے للیتا کے سب سے زیادہ وفادار ساتھی مانے جاتے تھے اور جے للیتا کے بیمار پڑنے کے بعد سے ہی وہ ان کی جگہ سرکاری ذمہ داری نبھا رہے تھے۔65 سالہ اوپنيرسیلوم کے بارے میں کچھ باتیں اقتدار کی راہداریوں میں طویل عرصے سے کہی سنی جاتی رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح اوپنيرسیلوم نے بھی چائے بیچی ہے۔ جبکہ ان کے والد اپنے زمانے میں پارٹی کے وفادار تھے۔
اوپنيرسیلوم کے والد ’انّا ڈی ایم کے‘ کے بانی ایم جی رام چندرن کے لیے کام کرتے تھے اورایم جی آر تبھی سے ان پر مہربان تھے۔پنیر سیلوم نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد اپنی چائے کی دکان اپنے بھائی کے حوالے کردی اور ان کے بھائی آج بھی پیرياكولم میں چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ بہر حال ان کا خاندانی پیشہ کاشتکاری اور ڈیئری کا ہے۔
پنيرسیلوم کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ چائے کی دکان سے فرصت نکال کر انھوں نے گریجویشن کی اور اس کا علم ایم جی آر کو بھی تھا۔پنيرسیلوم پہلی بار ششی کلا کے رشتہ دار ٹی ٹی كے دناكرن کے حوالے سے جے للیتا کی نظر میں آئے۔کہا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے پنيرسیلوم کبھی بھی اس کرسی پر نہیں بیٹھے جس پر جے للیتا بیٹھا کرتی تھیں اور وہ ان کی غیر موجودگی میں ان کی تصویر سامنے رکھتے تھے۔پنيرسیلوم کا تھیور برادری سے تعلق ہے اور جنوبی تمل ناڈو میں اس برادری کو بااثر تصور کیا جاتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *