بالی ووڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار رزاق خان انتقال کرگئے

p-10bbbbbمزاحیہ اداکار رزاق خان اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔ گولڈن بھائی کے نام سے مشہور رزاق کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی۔ 31 مئی کو انھیں ہارٹ اٹیک ہواتھا۔ ان کے دوست اداکار شہزاد خان نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، کارڈیک اریسٹ کے سبب میںنے اپنے بڑے رزاق بھائی کو کھودیا ہے، ان کے لےے دعائے مغفرت کریں۔
رزاق خان نے سلمان، گووندا اور شاہ رخ خان کے ساتھ کئی مزاحیہ فلمیںکی تھیں۔ آخری بار انھیں ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میںدیکھا گیا تھا۔ رزاق کے گھر والوںنے بتایا کہ باندرہ ممبئی کے ہولی فیملی ہاسپٹل میں انھوںنے آخری سانس لی۔ 31 مئی کوانھیںہارٹ اٹیک ہواتھا، اس کے بعد سے وہ ہاسپٹل میں تھے، جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔
رزاق کا نام بالی ووڈ کے مشہور کامیڈینس میںشمار کیا جاتا ہے۔ وہ شاہ رخ خان اسٹارر بادشاہ (کردار: مانک چند)، سلمان خان اسٹارر ہیلو بردر (کردار: ننجا چاچا) اور گووندا اسٹارر انکھیوں سے گولی مارے (کردار: ٹکر پہلوان) ، راجہ ہندوستانی، مہرہ، پیار کیا تو ڈرنا کیا، حسینہ مان جائے گی، ہر دل جو پیار کرے گا، ہوگیا دماغ کا دہی، ہنگامہ اور ہیرا پھیری سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں نظر آچکے ہیں۔
رزاق 1999 میں آئی فلم بادشاہ میں اپنے رول مانک چند سے سرخیوں میں آئے تھے۔ رزاق خان نے 1993 میں فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ سے بالی ووڈ میںقدم رکھا تھا۔ یہ فلم شائقین نے کافی پسند کی تھی، جس میں شری دیوی اور انل کپور اہم کردار میں تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *